قاہرہ :عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے قاہرہ میں مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی کی اہلیہ انتصار عامر کے ساتھ چائے کی نشست کے دوران گفتگو کی اور دستکاری کی ایک چھوٹی سی نمائش بھی دیکھی۔پھنگ لی یوان اور انتصار عامر کے درمیان چین اور مصر کے درمیان دوستی،افرادی و ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف امور پر خوشگوار گفتگو ہوئی۔ پھنگ لی یوان نے کہا کہ مصر ایک طویل تاریخ اور گہرے ثقافتی ورثے کا حامل ملک ہے، نمائش میں رکھی گئیں اشیاء انتہائی خوبصورت ہیں اور ان سے مصری عوام کی ذہانت اور منفرد جمالیات کا بھرپور اظہار ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی اور مصری تہذیبوں میں بہت سی چیزیں مشترک ہیں، امید ہے کہ دونوں ممالک کے فنکار آپس میں رابطے اور تعاون کو مضبوط کریں گے تاکہ روایتی دستکاری کی وراثت اور باہمی سیکھ کے عمل کو فروغ دیا جا سکے ۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت