بیجنگ :2026 شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس یکم ستمبر کو اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر چائنا میڈیا گروپ نے ازبکستان سینیٹ کے اول نائب چیئرمین صادق صفایف سے خصوصی انٹرویو کیا۔شنگھائی تعاون تنظیم کی تعمیر میں ایک شریک کے طور پر انہوں نے کہا کہ "شنگھائی تعاون تنظیم کسی دوسرے ملک یا بین الاقوامی تنظیم کے خلاف قائم گروپ نہیں، بلکہ اس کا مقصد بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا، مختلف ممالک کی قوتوں کو یکجا کرنا اور آج دنیا کو درپیش مختلف چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنا ہے۔”ازبکستان میں "صدر شی جن پھنگ کی تصانیف کے مطالعہ مرکز” کے افتتاح کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ "صدر شی جن پھنگ کی تصانیف نے دنیا کے مختلف ممالک کے رہنماؤں کے لیے نئے تصورات اور طرزِ فکر پیش کی ہے۔”انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کے تصور کے بارے میں بات کرتے ہوئے صفایف نے کہا کہ "چین جس تصور کی وکالت کرتا ہے، اس کا مقصد مختلف ثقافتوں کو یکساں بنانا یا ان کی اپنی منفرد خصوصیات کو ختم کرنا نہیں، بلکہ مشترکہ اقدار اور اصولوں کی بنیاد پر ایک نئی اجتماعی شناخت تشکیل دینا ہے۔”
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت