بیجنگ:ایشیا پیسیفک میڈیا ہائی لیول فورم چین کے صوبہ گوانگ دونگ کے شہر شین زین میں شروع ہوا۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے سربراہ لی شو لے نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور کلیدی خطاب کیا۔ سی پی سی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور گوانگ دونگ صوبائی کمیٹی کے سیکریٹری ہوانگ کھون منگ نے بھی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔شرکاء نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کی جانب سے ایشیا پیسیفک کمیونٹی کی تعمیر کے اہم تصور نے کھلی معیشت پر مبنی ایشیا پیسیفک کی مشترکہ تعمیر اور خطے کی مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے میں اہم رہنمائی فراہم کی ہے۔ رواں سال ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون تنظیم (اپیک) کا "چین سال” ہے اور چین 33ویں اپیک اکنامک لیڈرز میٹنگ کی میزبانی کرے گا۔ امید ہے کہ تمام فریقوں کی حمایت سے اجلاس میں اہم نتائج حاصل ہوں گے اور ایشیا پیسیفک تعاون ایک نئی سطح تک پہنچے گا۔شرکاء نے کہا کہ ایشیا پیسیفک خطے میں ترقی اور تعاون میڈیا کی فعال شرکت کے بغیر ممکن نہیں۔ ایشیا پیسیفک میں کھلے پن، روابط اور باہمی تعاون کی کامیاب کہانیاں بہتر انداز میں دنیا تک پہنچانے، مختلف شعبوں میں علاقائی تعاون کی پیش رفت اور حاصل کردہ نتائج کی جامع کوریج اور ایشیا پیسیفک میں کھلی ترقی کے لیے سازگار رائے عامہ کا ماحول تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت