بیجنگ :چین کے وزیرِ اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں قطر کے وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے ملاقات کی۔منگل کے روز لی چھیانگ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ اور امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی تزویراتی رہنمائی میں چین اور قطر کے درمیان تزویراتی شراکت داری مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔ چین قطر کے ساتھ مل کر رابطے اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے، ایک دوسرے کے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر ثابت قدمی سے باہمی حمایت جاری رکھنے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا اور ٹھوس بنانے کا خواہاں ہے، تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو مزید بہتر طور پر فائدہ پہنچایا جا سکے۔لی چھیانگ نے کہا کہ چین قطر کے ساتھ ترقیاتی حکمتِ عملیوں میں بہتر ہم آہنگی پیدا کرنے، اعلیٰ معیار کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر، روایتی توانائی، نئی توانائی، بنیادی ڈھانچے، مصنوعی ذہانت اور مالیات سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے اور باہمی مفادات و مشترکہ کامیابی کی اعلیٰ سطح حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اور قطر کو کثیرالجہتی امور میں رابطہ اور تعاون مزید مضبوط بنانا چاہیے اور زیادہ منصفانہ اور معقول عالمی حکمرانی کے نظام کی تشکیل کو فروغ دینا چاہیے۔چینی وزیر اعظم نے کہا کہ چین مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال میں ثالثی اور مفاہمت کے لیے قطر کے کردار کی حمایت کرتا ہے۔ چین قطر سمیت خطے کے دیگر ممالک اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر مسلسل کوششیں جاری رکھنے اور خطے میں جلد از جلد امن و سلامتی کی بحالی کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہے۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز