بیجنگ :قومی نصابی کتب کے امور سے متعلق کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چین کے نائب وزیراعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ڈنگ شوئے شیانگ نے کہا کہ نصابی کتب علم کی ترسیل کا اہم ذریعہ ہیں، جو پارٹی اور ملک کی پالیسی و ترجیحات کی عکاسی کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کے اہم خدشات اور ضروریات کی ترجمانی کرتی ہیں۔ نصابی کتب کا کام براہِ راست پارٹی کی تعلیمی پالیسی کے نفاذ اور تعلیمی اہداف کے حصول سے وابستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ چین میں نصابی کتب کے شعبے نے تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اس میں بنیادی نوعیت کی تبدیلیاں آئی ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ شی جن پھنگ کی مرکزی حیثیت سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کی قیادت اور شی جن پھنگ کے نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظریات کی سائنسی رہنمائی ہے۔انہوں نے زور دیا کہ صدر شی جن پھنگ کی اہم ہدایات کی روح کو گہرائی سے سمجھتے ہوئے ان پر عمل درآمد کیا جائے اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کے فیصلوں اور انتظامات کو مؤثر انداز میں نافذ کیا جائے۔ تعلیم کی سیاسی، عوامی اور تزویراتی خصوصیات کو گہرائی سے سمجھتے ہوئے اعلیٰ سیاسی ذمہ داری اور تاریخی مشن کے احساس کے ساتھ نصابی کتب کے کام کو مزید مضبوط اور بہتر بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ چینی خصوصیات کے حامل اعلیٰ معیار کے نصابی کتب کے نظام کی تعمیر کو تیز کیا جائے تاکہ ایک مضبوط تعلیمی ملک کی تعمیر کے لیے مؤثر معاونت فراہم کی جا سکے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت