بیجنگ :ہانگ کانگ اور مکاؤ کے لیے خصوصی خلائی تدریسی سرگرمی "تھیان گونگ کلاس ” کا انعقاد کیا گیا۔ چین کے خلائی اسٹیشن پر انسان بردار خلائی مشن انجام دینے والے شین ژو 23 کے عملے کے ارکان کمانڈر ژو یانگ ژو، اسپیس پائلٹ ژانگ ژی یوان اور ہانگ کانگ کی پہلی پے لوڈ ماہر لی جیا ینگ نے ہانگ کانگ اور مکاؤ کے طلبہ کے لیے ایک خصوصی لیکچر کا اہتمام اور سائنسی تجربات کا مظاہرہ کیا۔ یہ چین کے خلائی اسٹیشن سے منعقد ہونے والی "تھیان گونگ کلاس” کی پانچویں نشست ہے۔مکالمے کے دوران، ہانگ کانگ اور مکاؤ کے طلبا نے خلائی عملے سے خلائی خوراک ، خلائی اسٹیشن میں اے آئی کے اطلاق اور خلائی اسٹیشن سے باہر کی سرگرمیوں سمیت مختلف موضوعات پر پُرجوش انداز میں سوالات کیے۔”تھیان گونگ کلاس” نوجوانوں میں سائنس کے لیے جوش و جذبہ اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ حب الوطنی کے جذبات کو بھی مزید پروان چڑھاتی ہے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت