بیجنگ :متعدد ممالک کی شخصیات نے کہا ہے کہ صدر شی جن پھنگ نے برکس ممالک کے 18ویں سربراہ اجلاس سے اہم خطاب کے دوران خاندان” کے اگلے "سنہری عشرے” کی جانب مشترکہ پیش قدمی کے لیے واضح رہنمائی فراہم کی اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے مختلف ممالک کے مشترکہ اقدامات میں نئی قوت پیدا کی۔روس کی ریاستی دوما کی کمیٹی برائے بین الاقوامی امور کے فرسٹ ڈپٹی چیئرمین دمتری نوویکوف نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ گلوبل ساؤتھ کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں اور انہوں نے برکس کی آئندہ 10 سالہ ترقی کے روشن امکانات کی نشاندہی کی ہے۔ انہوں نے مصنوعی ذہانت جیسے اہم موضوع پر بھی خصوصی توجہ دی۔ چین نہ صرف اس شعبے میں صفِ اول کا ملک ہے بلکہ اپنے تجربات شیئر کرنے کے لیے بھی تیار ہے تاکہ مصنوعی ذہانت پوری انسانیت کی بہتر خدمت کر سکے ۔تھائی لینڈ کے سابق نائب وزیراعظم پِنی نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے برکس ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ جدت طرازی پر مبنی ترقی کے فروغ، امن و استحکام کے تحفظ، تہذیبوں کے تبادلے اور عالمی گورننس میں اصلاح و بہتری کے علم بردار بنیں۔ انہوں نے پانچ اقدامات بھی پیش کیے جو چار گلوبل انیشی ایٹوز سے ہم آہنگ ہیں۔ تھائی لینڈ صدر شی جن پھنگ کی تجاویز کی پُرعزم حمایت کرتا ہے اور تمام فریقوں کے ساتھ مل کر "گریٹر برکس تعاون” کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے کام کرے گا۔متعدد ممالک کی شخصیات نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کے اہم خطاب نے عالمی امن و استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے قیمتی مثبت توانائی فراہم کی ہے۔ وہ برکس فریم ورک کے تحت چین کے ساتھ تعاون مزید مضبوط بنانے اور "گریٹر برکس تعاون” کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں میں اپنا کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت