بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیَا کھون نے امریکی مصنوعی ذہانت کے شعبے سے وابستہ افرادکے حالیہ بیانات پر کہا کہ جتنی تیزی سے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی ترقی کر رہی ہے،اسے انسانیت کے فائدے کے لیے استعمال کرنے کا راستہ بھی اتنا ہی صحیح ہونا چاہیے، نگرانی اور انتظام کے پیمانے اتنے ہی درست ہونے چاہئیں اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے اقدامات بھی اتنے ہی بروقت کیے جانے چاہئیں۔ترجمان نے کہا کہ چین ہمیشہ ترقی اور سلامتی کو یکساں اہمیت دیتا ہے، مصنوعی ذہانت سے پیدا ہونے والے ہر طرح کے اندرونی اور ضمنی خطرات پر خاص توجہ دیتا ہے اور سلامتی کی مضبوط بنیاد قائم کرنے کے لیے کوشاں ہے تاکہ مصنوعی ذہانت محفوظ، قابل اعتماد اور کنٹرول میں رہے۔ 14 ستمبر کو، چین کے متعلقہ محکموں نے "مصنوعی ذہانت کی حفاظتی حکمرانی فریم ورک جاری کیا، جس میں ٹیکنالوجی کے جوابی اقدامات اور جامع حکمرانی کے اقدامات کو بہتر بنانے کی تجاویز دی گئیں۔ ترجمان نے زور دیا کہ مصنوعی ذہانت کی ترقی اور حکمرانی کا مؤثر حل صرف چند مخصوص ممالک یا کمپنیوں کی کوششوں پر انحصار کر کے حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ چین ہمیشہ اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کو فعال کرنے کی حمایت کرتا رہا ہے اور ہر ملک کے ساتھ مل کر منصفانہ اور مناسب عالمی مصنوعی ذہانت کے حکمرانی نظام کی تعمیر کے لیے تیار ہے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت