بیجنگ :چین کی وزارت تجارت، قومی محکمہ شماریات اور قومی محکمہ برائے غیر ملکی زرمبادلہ نے مشترکہ طور پر "2025 میں چین کی بیرونی براہ راست سرمایہ کاری کا شماریاتی بلیٹن” جاری کیا۔ بلیٹن کے مطابق، 2025 میں، چین کی بیرونی براہ راست سرمایہ کاری میں سال بہ سال 11.1 فیصد اضافہ ہوا۔ چین کا بیرونی سرمایہ کاری کا ذخیرہ 3.4 ٹریلین امریکی ڈالرتک پہنچ گیا، جو مسلسل نو سالوں سے دنیا کے تین بڑے سرمایہ کاروں میں شامل ہےاور عالمی سرمایہ کاری کا 7.4 فیصد حصہ بنتا ہے۔ 2025 میں چینی کاروباری اداروں نے بیلٹ اینڈ روڈ کے شراکت دار ممالک میں 46.05 بلین امریکی ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی، جو اسی سال چین کی مجموعی بیرونی سرمایہ کاری کا 21.6 فیصد ہے۔ 2025 کے اختتام تک، چین نے 189 ممالک اور خطوں میں 58 ہزار کاروباری ادارے قائم کر لیے ہیں۔ اسی روز ، ایشیائی ترقیاتی بینک نے "ایشین ڈویلپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ 2026 کا ستمبر ایڈیشن” جاری کیا۔ آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق ایشیا اور بحرالکاہل کے خطے میں ترقی پذیر معیشتوں کی شرح نمو 2026 میں 5 فیصد رہنے کی توقع ہے جبکہ 2027 کے لیے شرح نمو کی پیش گوئی 5.1 فیصد پر برقرار رکھی گئی ہے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت