ماسکو:روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے میڈیا کے سوال کے جواب میں کہا کہ روس چینی اور امریکی سربراہان مملکت کے درمیان ملاقات کا خیرمقدم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور امریکہ دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتیں ہیں اور ہم ان کے درمیان ہونے والے کسی بھی مثبت معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ متعدد ممالک کی شخصیات کا ماننا ہے کہ چینی اور امریکی رہنماؤں کے درمیان ملاقات بہت اہمیت کی حامل ہے اور دونوں ممالک بلکہ عالمی برادری کو مزید مستحکم اور صحت مند چین-امریکہ تعلقات کے قیام سے فائدہ ہوگا۔ یونان کے سابق وزیر خارجہ جارج کاتروگالوس نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کا یہ اعلان کہ اگلے پانچ سالوں میں ایک لاکھ امریکی نوجوانوں کو تبادلے اور مطالعہ کے لیے چین مدعو کیا جائے گا، یہ ظاہر کرتا ہے کہ عوام بالخصوص نوجوانوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم سے بڑھ کر کوئی مستحکم بنیاد نہیں ہے۔ یونیورسٹی آف ٹورنٹو کے پروفیسر اوریئل براؤن نے کہا کہ چین اور امریکہ کے رہنماؤں کے درمیان یہ اتفاق رائے طے پایا ہے کہ دونوں ممالک کو تنازعات سے گریز کرنا چاہیے۔ ہم توقع کر سکتے ہیں کہ چین اور امریکہ اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ جنوبی افریقہ کی یونیورسٹی آف جوہانسبرگ میں انسٹی ٹیوٹ فار دی فیوچر آف نالج کے ڈائریکٹر آرتھر جی او موتامبارا نے کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان تعاون بہت اہم ہے۔ اختلافات کے باوجود دونوں ممالک کے بہت سے شعبوں میں مشترکہ مفادات موجود ہیں۔
Trending
- چین، چوتھے "لیانگ چو فورم” کا ہانگ چو میں آغاز
- ایک عالمی سروے میں 90 فیصد جواب دہندگان نے یاسوکونی شرائن کو "جنگی مجرموں کا مزار” قرار دے دیا،چینی میڈیا
- چین مونٹی نیگرو کی حکومت کی جانب سے ایک چین کے اصول پر ثابت قدمی سے عمل درآمد کو سراہتا ہے، چینی وزیر خارجہ
- چینی وزیراعظم تاجکستان کے سرکاری دورے پر دوشنبے پہنچ گئے
- یورو زون میں افراطِ زر 3 سال کی بلند ترین سطح پر ہے ، صدر یورپی مرکزی بینک
- دریائے لان زانگ کے کنارے چین، لاؤس، میانمار اور تھائی لینڈ کے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی فلمی شام
- چین، دریائے یانگسی ڈیلٹا انٹرنیشنل یوتھ فلم ویک کا آغاز
- چین کا جاپانی حکمرانوں کی جانب سے یاسوکونی شرائن کی زیارت کو تاریخی انصاف کی توہین قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کا اظہار
- چین، کینٹن فیئر مسلسل جدت برقرار رکھے ہوئے ہے، چینی میڈیا
- چین ازبکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے کا خواہاں ہے ، چینی وزیراعظم