بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے 23 سے 25 ستمبر تک امریکہ کا سرکاری دورہ کیا، جسے بیشتر ملکی اور غیر ملکی میڈیا نے تاریخی دورہ قرار دیا۔ یہ صدر شی جن پھنگ کا گیارہ سالوں میں امریکہ کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے ، جس سے دونوں سربراہان مملکت نے چھ ماہ کے اندر ایک دوسرے کے ممالک کا دورہ مکمل کرکے چین امریکہ تعلقات میں ایک نئی تاریخ رقم کی۔ صدر شی جن پھنگ کے دورہ امریکہ کے دوران، دونوں سربراہان مملکت نے احترام، انصاف اور برابری کی بنیاد پر "تعمیری اسٹریٹجک استحکام پر مبنی چین۔امریکہ تعلقات” قائم کرنے پر اتفاق کیا، جس سے دنیا کو چین اور امریکہ کا ایک ہی سمت میں آگے بڑھنے، پرامن بقائے باہمی اور باہمی فائدے اور جیت جیت نتائج کے حصول کا ایک مثبت پیغام ملا ہے۔ صدر شی جن پھنگ کے دورہ امریکہ سے قبل، دونوں ممالک کی اقتصادی و تجارتی ٹیموں نے مشاورت کا ایک نیا دورمنعقد کیا اور نئے مشترکہ انتظامات تک پہنچے،جن میں تجارتی کونسل اور سرمایہ کاری کونسل کا قیام اور ترقی، ایک زرعی ورکنگ گروپ کا قیام، 30 بلین ڈالر کی باہمی ٹیرف میں کمی، اور کوالالمپور تجارتی مشاورت کے نتائج میں توسیع وغیرہ شامل ہیں۔ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں، دونوں فریقوں نے چین-امریکہ اے آئی ڈائیلاگ میکانزم کا احسن طریقے سے استعمال کرنے پر اتفاق کیا تاکہ اس کے خطرات اور فوائد پر تبادلہ خیال کیا جا سکے اور مشترکہ طور پر مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال کو روکا جا سکے۔ صدر شی جن پھنگ نے اعلان کیا کہ چین اگلے پانچ سالوں میں ایک لاکھ امریکی نوجوانوں کو تبادلوں اور تعلیم کے لیے چین مدعو کرے گا۔ دو پانڈے "پھینگ پھینگ” اور "فو شوانگ” جلد ہی کرایے پر اٹلانٹا کے چڑیا گھر منتقل کر دیے جائیں گے۔عوام کے درمیان دوستی ہمیشہ سے چین امریکہ تعلقات کی ترقی کے لیے تقویت کا باعث رہی ہے۔ آج دنیا کے سب سے اہم دوطرفہ تعلقات کے طور پر، چین-امریکہ تعلقات نہ صرف دونوں ممالک کے 1.7 بلین سے زیادہ آبادی کی فلاح و بہبود سے تعلق رکھتے ہیں بلکہ ان پربنی نوع انسان کی ترقی اور پیشرفت کو فروغ دینے کی تاریخی ذمہ داری بھی عائد ہے۔ ایک نئے تاریخی نقطہ آغاز پر چین اور امریکہ کو دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے، تعمیری اسٹریٹجک استحکام پر مبنی چین۔امریکہ تعلقات کے وژن کو عملی جامہ پہنانا چاہئے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود اور عالمی امن کی امیدوں کو بڑھایا جائے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت