بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے سیچوان یونیورسٹی کے تمام اساتذہ اور طلبہ کو جوابی خط لکھا۔ یونیورسٹی کے قیام کی ایک سو تیسویں سالگرہ پر انہوں نےتمام عملے، اساتذہ، طلبہ اور فارغ التحصیل طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔شی جن پھنگ نے اپنے خط میں زور دیا کہ ملک و قوم کو مقدم رکھنا، مغربی چین میں جڑیں مضبوط کرنا اور تعلیم و تربیت کے ذریعے انسانی وسائل تیار کرنا سیچوان یونیورسٹی کی اچھی روایت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے نقطہ آغاز پر تمام اساتذہ اور طلبہ نئے دور میں قومی حکمت عملی کی تکمیل میں پیش رو بنیں گے ، اور تعلیم ، سائنس و ٹیکنالوجی اور با صلاحیت افراد کے حوالے سے طاقتور ملک کی تعمیر میں مثبت خدمات سرانجام دیں گے ۔شی جن پھنگ کا یہ خط اس خط کا جواب ہے جو سیچوان یونیورسٹی کے تمام اساتذہ اور طلبہ نے کچھ عرصہ قبل شی جن پھنگ کو لکھا تھا ۔اس خط میں انہوں نے چین کے مغربی علاقے کی ترقی، تعلیم کے فروغ اور ملک کی خدمت کے لیے اپنے پختہ عزم کا اظہار کیا تھا ۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت