بیجنگ :فیلڈز میڈل یافتہ ریاضی دان میکسم کونٹسیوچ نے چائنا میڈیا گروپ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ رواں سال جولائی میں چین کے دو نوجوان ریاضی دانوں کا فیلڈز میڈل حاصل کرنا ان کے لیے کوئی حیران کن بات نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ چین میں بے شمار غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ریاضی دان موجود ہیں اور اعلیٰ درجے کے اہلِ علم کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ فیلڈز میڈل کو "ریاضی کی دنیا کا نوبیل انعام” کہا جاتا ہے اور یہ بین الاقوامی ریاضی کے شعبے کے اعلیٰ ترین اعزازات میں سے ایک ہے۔میکسم کونٹسیوچ بین الاقوامی ریاضی کے تبادلوں میں ہمیشہ سرگرم رہے ہیں۔ گزشتہ کئی برسوں سے ان کے ریاضی کے چینی حلقوں کے ساتھ قریبی روابط قائم ہیں اور وہ چین کی جامعات اور سائنسی تحقیقی اداروں میں مہمان محقق کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔چین میں ریاضی کی ترقی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ انہوں نے چین میں ریاضی کے مجموعی معیار کو مسلسل مستحکم انداز میں بلند ہوتے دیکھا ہے۔ انہیں چین میں ریاضی کی تحقیق کے مستقبل کے امکانات پر بہت زیادہ اعتماد ہے۔خصوصی انٹرویو کے دوران پروفیسر کونٹسیوچ نے اے آئی کی تیز رفتار ترقی سے ریاضی کے شعبے کو حاصل ہونے والے مواقع اور درپیش چیلنجز پر بھی گفتگو کی، جبکہ بنیادی سائنس اور بین الشعبہ جاتی تحقیق کے بارے میں اپنے خیالات بھی پیش کیے۔ ان کے مطابق چینی ریاضی دان عالمی سطح پر تیزی سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں، جبکہ بنیادی سائنس کی ترقی کو چین کی جانب سے دی جانے والی اہمیت بھی غیر معمولی معنویت رکھتی ہے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت