لندن:متعدد یورپی ممالک میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے ہوئے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی بند کرے اور یورپی حکومتیں اسرائیل کو ہتھیار یا دیگر امداد فراہم کرنا بند کریں۔ اس دن لندن میں لوگ بڑی تعداد میں فلسطین کی حمایت میں کیے جانے والے مظاہرے میں شریک ہوئے ۔ برطانوی پولیس کا اندازہ ہے کہ مظاہرے میں ہزاروں افراد موجود تھے۔ مظاہرے میں شریک لوگوں نے مختلف بینرز اٹھا رکھے تھے ، جن پر برطانیہ سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرنے، فلسطین کو آزاد کرنے اور غزہ کی پٹی میں فوجی آپریشن روکنے کے مطالبات درج تھے ۔ اسی روز یونان، جرمنی، فرانس، اٹلی، آئرلینڈ اور کئی دیگر ممالک میں بھی فلسطین کی حمایت میں مظاہرے ہوئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ فلسطین میں جاری نسل کشی کا خاتمہ ہونا چاہیے اور پوری عالمی برادری کو اس مقصد میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ کسی ملک کو اس بات کی اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ اس طرح کے ظالمانہ انداز سے دوسرے ممالک پر اپنا موقف اور مرضی مسلط کرے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت