بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے زیرِ اہتمام ” برینڈ اسٹرینتھننگ چائنا پراجیکٹ 2027 کے تحت مشترکہ اقدامات اور قومی برانڈز کے مستند ڈیٹا پلیٹ فارم کی افتتاحی تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں چائنا میڈیا گروپ کے متعدد جدید منصوبے پیش کیے گئے، جن میں تخلیقی صلاحیتوں اور متنوع اندازِ ابلاغ کو نمایاں کیا گیا۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا کے صدر شین ہائی شیونگ، اورچین کی وزارتِ آبی وسائل کے نائب وزیر لیو ڈونگ شون سمیت دیگر مہمانوں نے تقریب میں شرکت کی اور مشترکہ تعمیر کے اقدام اور نیشنل برانڈ فار ٹرسٹ وردی کارپس پلیٹ فارم کا آغاز کیا۔چائنا میڈیا گروپ نے” برینڈ اسٹرینتھننگ چائنا پراجیکٹ 2027کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی ابلاغی خدمات کا منصوبہ بھی جاری کیا۔ اس منصوبے میں "مشترکہ تخلیق اور حسبِ ضرورت خدمات” کے تصور کو مزید فروغ دیتے ہوئے قومی برانڈز کے مستند ڈیٹا پلیٹ فارم کا آغاز کیا گیا ہے۔یہ پلیٹ فارم چائنا میڈیا گروپ کے برسوں سے جمع کیے گئے آڈیو ویژول مواد سے استفادہ کرتے ہوئے مواد کی تیاری، اس کی مؤثر ترسیل، مصنوعی ذہانت کے ذریعے معلومات پر اعتماد اور برانڈز کی قدر میں اضافے کے تمام مراحل کو ایک مربوط نظام میں یکجا کرے گا، تاکہ قابلِ اعتماد ڈیجیٹل اثاثے تشکیل دیے جا سکیں۔ اس پلیٹ فارم کو یکم جنوری 2027 کو باقاعدہ طور پر جاری کیا جائے گا اور یہ حکومت، صنعتی اداروں، کاروباری اداروں اور عوام کو سائنسی، مستند، قابلِ سراغ اور پائیدار برانڈ معلوماتی خدمات فراہم کرے گا۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت