باکو: چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔جمعرات کے روزوانگ ای نے کہا کہ رواں سال مئی اور اگست میں صدر شی جن پھنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ہونے والی نتیجہ خیز ملاقاتوں نے نئے دور میں چین روس جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید بلند سطح پر فروغ دیا ہے۔وانگ ای نے کہا کہ آئندہ ماہ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن کے رہنماؤں کا غیر رسمی اجلاس چین کے شہر شنزین میں منعقد ہوگا۔ انہیں یقین ہے کہ روس اور دیگر فریقوں کی حمایت سے ایپک کے چین کے سال” کے دوران شاندار نتائج حاصل ہوں گے، ایشیا پیسیفک کمیونٹی کی تاریخی ترقی کے فروغ میں مدد ملے گی اور خطے میں ترقی و تعاون کو نئی قوت ملے گی۔سرگئی لاوروف نے کہا کہ دونوں ممالک کے سربراہان کی اسٹریٹجک رہنمائی میں روس اور چین نے باہمی تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مسلسل فروغ دیا ہے اور شاندار نتائج حاصل کیے ہیں۔ یہ پیش رفت دونوں ممالک کے بنیادی مفادات سے مطابقت رکھتی ہے۔دونوں فریقوں نے مستقبل میں چین- روس اعلیٰ سطحی روابط اور باہمی دلچسپی کے اہم بین الاقوامی و علاقائی امور پر اپنے مؤقف کا تبادلہ کیا اور نئے اتفاقِ رائے پر پہنچے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت