بیجنگ :چین کے شہر گوانگ چو میں ایک سو چالیسویں کینٹن فیئر کا آغاز ہو ا ۔ اس سال کینٹن فیئر کی سترویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے نیٹیزینز کے درمیان کرائے گئے ایک سروے کے مطابق 85.1 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ کینٹن فیئر کے مسلسل انعقاد سے چین اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو فروغ دینے کے اپنے عزم کو ظاہر کرتا ہے اور عالمی ترقی و خوشحالی میں نئی توانائی فراہم کرتا ہے۔ سروے میں شامل 84.1 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ کینٹن فیئر روایتی تجارتی پلیٹ فارم سے ایک ذہین نمائشی سروس پلیٹ فارم میں تبدیل ہو رہا ہے۔ 85.6 فیصد جواب دہندگان کا کہنا ہے کہ ” چینی تخلیقات” عالمی ڈیجیٹل معیشت اوراسمارٹ اکانومی کی ترقی کے لیے ایک اہم معاون بن رہی ہیں ۔ اس سال کے کینٹن فیئر میں پہلی بار خریداروں کی ایک لیگ بھی قائم کی گئی ، جس نے اپنے اراکین کے درمیان معلومات کے تبادلے اور وسائل کی ہم آہنگی کو فروغ دیا۔ 88.8 فیصد جواب دہندگان سمجھتے ہیں کہ کینٹن فیئر میں خدمات اور مصنوعات کی مسلسل اپ گریڈنگ کے باعث عالمی سپلائی چین گورننس میں چین کے اثرورسوخ میں اضافہ ہوا ہے۔ 87.2 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ کینٹن فیئر عالمی برادری کو چین کی انتہائی بڑی مارکیٹ کے فوائد کا اشتراک کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ سروے سی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی پلیٹ فارمز پر جاری کیا گیا اور 24 گھنٹوں کے دوران 4,498 بیرون ملک مقیم نیٹیزنز نے اس سروے میں اپنی رائے کے اظہار سے حصہ لیا ۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت