بیجنگ :140ویں کینٹن فیئر کا پہلا مرحلہ تیسرے روز میں داخل ہوگیا۔”جدید مینوفیکچرنگ” کے موضوع پر منعقدہ اس مرحلے میں الیکٹرانکس و گھریلو برقی آلات، صنعتی آٹومیشن، روشنی و برقی آلات، ہارڈویئر ٹولز، نیو انرجی گاڑیوں اور اسمارٹ نقل و حرکت سمیت پانچ بڑے شعبوں کے 19 نمائش زونز میں جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعات پیش کی جا رہی ہیں۔نمائش میں چین میں تیار کردہ جدید زرعی مشینری نے معیاری مصنوعات اور عملی کارکردگی کی بدولت دنیا بھر سے آنے والے خریداروں کی توجہ حاصل کی، جو ان مصنوعات کی قیمتوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے اور آرڈر دینے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔یونان سے تعلق رکھنے والے ایک خریدار دیمیتریوس مارکروس میلیس نے کہا کہ یہ مصنوعات بہترین ہیں اور یورپ میں ان کا استعمال بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ ان کے مطابق، ان مصنوعات کی مارکیٹ میں وسیع گنجائش موجود ہے کیونکہ یہ کسانوں کو درپیش متعدد مسائل حل کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔چین کی متعدد نمائش کنندہ کمپنیوں نے جانوروں کے چارے، آبی مصنوعات اور اناج کے اسمارٹ گوداموں کے نظام سمیت مختلف ذہین مصنوعات بھی پیش کی ہیں۔ بہت سی کمپنیاں اب صرف الگ الگ مشینیں فراہم کرنے تک محدود نہیں رہیں بلکہ اپنی تکنیکی مہارت اور بیرونِ ملک خدمات کے نیٹ ورک کی مدد سے اسمارٹ سسٹمز کی تنصیب، ڈیجیٹل فیکٹریوں کی تعمیر اور دور دراز سے ذہین نگرانی و دیکھ بھال جیسے شعبوں میں بھی خدمات فراہم کر رہی ہیں۔ اس طرح وہ بیرونِ ملک صارفین کو زراعت اور مویشی بانی کی صنعت کے لیے جامع اور مربوط حل پیش کر رہی ہیں۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت