دوشنبے :تاجکستان کے وزیراعظم قاہر رسول زادہ کی دعوت پر چین کے وزیراعظم لی چھیانگ دوشنبے کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے۔ وہ تاجکستان کا سرکاری دورہ شروع کرنے کے ساتھ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی حکومتوں کے سربراہان (وزرائے اعظم) کی کونسل کے 25ویں اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔لی چھیانگ نے کہا کہ چین اور تاجکستان اچھے ہمسایہ، اچھے دوست اور اچھے شراکت دار ہیں۔ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے تعلقات نے تیزی سے ترقی کی ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نمایاں نتائج حاصل ہوئے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے عوام کو حقیقی فوائد پہنچے ہیں۔ رواں سال مئی میں دونوں ممالک کے سربراہان نے بیجنگ میں ملاقات کی تھی، جس میں چین۔تاجکستان تعلقات کو مزید گہرا اور فروغ دینے کے لیے مستقبل کا لائحۂ عمل طے کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ چین، تاجکستان کے ساتھ مل کر روایتی دوستی کو مزید فروغ دینے، باہمی مفاد پر مبنی تعاون مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کی ترقی و خوشحالی کو مشترکہ طور پر آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے، تاکہ چین اور تاجکستان کے عوام کو مزید بہتر فوائد پہنچائے جا سکیں۔
Trending
- چین، چوتھے "لیانگ چو فورم” کا ہانگ چو میں آغاز
- ایک عالمی سروے میں 90 فیصد جواب دہندگان نے یاسوکونی شرائن کو "جنگی مجرموں کا مزار” قرار دے دیا،چینی میڈیا
- چین مونٹی نیگرو کی حکومت کی جانب سے ایک چین کے اصول پر ثابت قدمی سے عمل درآمد کو سراہتا ہے، چینی وزیر خارجہ
- چینی وزیراعظم تاجکستان کے سرکاری دورے پر دوشنبے پہنچ گئے
- یورو زون میں افراطِ زر 3 سال کی بلند ترین سطح پر ہے ، صدر یورپی مرکزی بینک
- دریائے لان زانگ کے کنارے چین، لاؤس، میانمار اور تھائی لینڈ کے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی فلمی شام
- چین، دریائے یانگسی ڈیلٹا انٹرنیشنل یوتھ فلم ویک کا آغاز
- چین کا جاپانی حکمرانوں کی جانب سے یاسوکونی شرائن کی زیارت کو تاریخی انصاف کی توہین قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کا اظہار
- چین، کینٹن فیئر مسلسل جدت برقرار رکھے ہوئے ہے، چینی میڈیا
- چین ازبکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے کا خواہاں ہے ، چینی وزیراعظم