بیجنگ :چین کے نائب وزیر برائے حیاتیات و ماحولیات لی گاؤ نے چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین 9 سے 20 نومبر تک ترکیہ کے شہر انطالیہ میں منعقد ہونے والے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن میں فریقوں کی اکتیسیوں کانفرنس یعنی کاپ 31 میں ایک وفد بھیجے گا اور موسمیاتی تبدیلی کے بین الاقوامی مذاکراتی عمل کو فعال طور پر فروغ دے گا ۔ اس وقت عالمی آب و ہوا کی حکمرانی کی توجہ ضوابط پر مذاکرات سے عمل درآمد کی طرف منتقل ہو گئی ہے۔ لی گاؤ نے کہا کہ کاپ 31 کو ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے 2035 تک 300 بلین امریکی ڈالر کے فنڈ ز اورموسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے تین گنا فنڈنگ کے ہدف کی تکمیل کے لیے روڈ میپ پر تفصیلی بات چیت ہونی چاہیے۔ ممالک، بلخصوص ترقی پذیر ممالک کی تبدیلی میں درپیش مشکلات پر قابو پانے نیز شمال اور جنوب کے فرق کو کم کرنے میں مدد کرنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین نے ہمیشہ مثبت اور تعمیری رویے کے ساتھ بین الاقوامی موسمیاتی تبدیلی کے مذاکراتی عمل میں حصہ لیا اور اسے فروغ دیا ہے ، اور کانفرنس کی کامیابی کے لئے چینی دانش ، چینی حل اور چینی توانائی فراہم کی ہے۔
Trending
- چین موسمیاتی تبدیلی کے بین الاقوامی مذاکراتی عمل کو فعال طور پر فروغ دے گا، چینی نائب وزیر
- چین کی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں نمایاں پیش رفت
- کاپ 17 کے ” حیاتیاتی تنوع پر کنونشن” کے اجلاس میں”چائنا کارنر ” کا باضابطہ افتتاح
- چینی وزیر اعظم چین رو س وزرائے اعظم کی اکتیسویں ملاقات میں شرکت کے لئے سینٹ پیٹرزبرگ پہنچ گئے
- چین کی جانب سے فیڈرل پروکیورمنٹ سے چینی کمپنیوں کے اخراج کے امریکی احکامات کی سخت مخالفت
- امریکہ نے نام نہاد "تجارتی رازوں کی چوری” کے بیانیے کو کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا ، چینی وزارت تجارت
- دنیا میں عدم استحکام میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، چینی وزیر اعظم
- چین کے قومی ڈیٹا گروپ کا قیام
- چین ثقافتی ورثے کے تحفظ کا قانون بنائے گا ، چینی ریاستی کونسل
- چینی معیشت کے پہلی تین سہ ماہیوں میں اشاریے حوصلہ افزا رہے، چینی میڈیا