بیجنگ :چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورک سینٹر کے مطابق، جمعرات کی رات دس بج کر تینتیس منٹ پرچین کے شی زانگ خود اختیار علاقے کے شہر ناگچو کی باچین کاؤنٹی میں 7.0 شدت کا زلزلہ آیا، جس کی گہرائی زیر زمین 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے اب تک 16 افراد کے جاں بحق ہونے اور 54 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ زلزلے کے بعد، چائنا نیشنل ارتھ کوئیک ایمرجنسی رسپانس پلان کے مطابق، چین کی ریاستی کونسل کے تحت ارتھ کوئیک ریلیف ہیڈ کوارٹرکے دفتر اوروزارت ہنگامی انتظام نے نیشنل ارتھ کوئیک کے ہنگامی ردعمل کو چوتھے درجے سے تیسرے درجے تک بڑھا دیا اور ریاستی کونسل کے تحت ارتھ کوئیک ریلیف ہیڈ کوارٹرکے ڈپٹی کمانڈر اور نیشنل ارتھ کوئیک ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ وانگ کھون کی قیادت میں ایک ورکنگ گروپ کو آفت زدہ علاقے میں بھیجا گیا ہے۔ چین کی وزارت ہنگامی انتظام کی رہنمائی میں شی زانگ خود اختیارعلاقے کے ہنگامی انتظام کے محکمے نے تباہی کی صورتحال معلوم کرنے کے لئے زلزہ زدہ علاقے میں ڈرونز بھی بھیجے ہیں ۔ فائر اینڈ ریسکیو ٹیم کی جانب سے مجموعی طور پر 350 اہلکار اور 83 گاڑیاں امدادی کارروائیوں کے لیے روانہ کی گئی ہیں۔ 23 اکتوبر کی صبح ساڑھے چھ بجے تک، کل 120 اہلکار اور 27 گاڑیاں آفت زدہ علاقے میں پہنچ چکی ہیں جبکہ شی زانگ فائر اینڈ ریسکیو کور کے 230 اہلکار اور 56 گاڑیاں بھی ناگچو کے علاقے میں پہنچ چکی ہیں ۔ اس وقت آفت زدہ علاقے میں امدادی سامان پہنچا یا جا رہا ہے ، اور مختلف شعبوں سے وابستہ ریسکیو فورسز کی جانب سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز اور اور زخمیوں کو علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔
Trending
- چینی بحریہ کے 48ویں حفاظتی دستے نے خلیجِ عدن میں حفاظتی مشن مکمل کر لیا
- جرمن صدر چین کا سرکاری دورہ کریں گے، چینی وزارتِ خارجہ
- چینی صدر کی زیرصدارت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے اجلاس کا انعقاد
- چین کے انوویشن انڈیکس میں 2025 میں 6.4 فیصد کا اضافہ
- چین کی جہاز سازی کی صنعت عالمی سطح پر مسلسل سرفہرست
- چینی صدر کی شی زانگ میں سرچ اینڈ ریسکیو کے عمل میں جانی نقصان کو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش پر زور
- سلامتی کونسل کی اصلاحات کو ترقی یافتہ ممالک کی ضرورت سے زیادہ نمائندگی کے مسئلے کو حل کرنا چاہیئے، چین
- چین کے شی زانگ علاقے میں 7.0 شدت کا زلزلہ، 16 افراد جاں بحق، 54 زخمی
- چین کانگو تعلقات کی ترقی کے لئے اہم سیاسی بنیاد موجود ہے، چینی وزیر خارجہ
- پارٹی کی مضبوط تعمیر، چین کا سب سے بڑا اہم کام ہے، چینی میڈیا