بیجنگ :چین کے شی زانگ خود اختیار علاقے کے شہر ناگچو کی باچین کاؤنٹی میں 7.0 شدت کا زلزلہ آیا، جس سے شدید جانی نقصان کی اطلاعات ہیں ۔ زلزلے کے بعد سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ علاقے میں سرچ اینڈ ریسکیو کے عمل میں جانی نقصان کو کم کرنے کی ہر ممکن کوششیں کی جائیں۔ انہوں نے زلزلے کی صورتحال اور موسم کی تبدیلیوں پر گہری نظر رکھنے، زلزلے سے بچاؤ کی کوششوں کو سائنسی طریقے سے انجام دینے اور ثانوی آفات کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امدادی سازوسامان کی منتقلی میں تیزی لائی جائے، متاثرہ لوگوں کو مناسب طریقے سے آباد کیا جائے اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی مرمت اور لوگوں کی جان و مال کی مؤثر طریقے سے حفاظت کی جائے۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے بھی اس حوالے سے اہم ہدایات جاری کیں۔ صدر شی جن پھنگ اور وزیر اعظم لی چھیانگ کی ہدایات پر، چین کی وزارت ہنگامی انتظام نے ایمر جنسی ریسکیو اینڈ ڈیزاسٹر ریلیف کے کاموں کی رہنمائی کے لیے ایک ورکنگ گروپ کو آفت زدہ علاقے میں بھیجا ہے، اور شی زانگ میں بھرپور ایمر جنسی ریسکیو آپریشنز کی انجام دہی کے لیے وسائل کو منظم کیا جا چکا ہے۔
Trending
- چین کے انوویشن انڈیکس میں 2025 میں 6.4 فیصد کا اضافہ
- چین کی جہاز سازی کی صنعت عالمی سطح پر مسلسل سرفہرست
- چینی صدر کی شی زانگ میں سرچ اینڈ ریسکیو کے عمل میں جانی نقصان کو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش پر زور
- سلامتی کونسل کی اصلاحات کو ترقی یافتہ ممالک کی ضرورت سے زیادہ نمائندگی کے مسئلے کو حل کرنا چاہیئے، چین
- چین کے شی زانگ علاقے میں 7.0 شدت کا زلزلہ، 16 افراد جاں بحق، 54 زخمی
- چین کانگو تعلقات کی ترقی کے لئے اہم سیاسی بنیاد موجود ہے، چینی وزیر خارجہ
- پارٹی کی مضبوط تعمیر، چین کا سب سے بڑا اہم کام ہے، چینی میڈیا
- چین جبوتی تعلقات کی مستحکم ترقی کا رجحان برقرار رہا ہے، چینی وزیر خارجہ
- مستقبل کی راہیں کھولنے کے لیے تاریخ کو یاد رکھنا ضروری ہے، چینی صدر
- چین، 2026 کے اپیک وزرائے خزانہ اجلاس کے متعدد ثمرات حا صل کر لئے گئے