بیجنگ :چین کی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اس سال جنوری سے ستمبر تک ملک بھر میں جہاز سازی کی صنعت کے اعداد و شمار جاری کیے۔ اعداد و شمارکے مطابق جہاز سازی کے تین بڑے اشارے عالمی سطح پر مسلسل سرفہرست رہے، اور عالمی منڈی میں چینی جہاز سازی کا رہنما مقام برقراررہا ہے۔ جنوری سے ستمبر تک، چین میں جہاز سازی کی صنعت میں تکمیل شدہ آرڈرز کا حجم 58.05 ملین ڈیڈ ویٹ ٹن تک پہنچا ، جو کہ سال بہ سال 50.7 فیصد کا اضافہ ہے جبکہ نئے حاصل کردہ آرڈرز 175.29 ملین ڈیڈ ویٹ ٹن تک پہنچے ، جو سال بہ سال 163.2 فیصد کا اضافہ ہے۔ ستمبر کے آخر تک، زیرِ تکمیل آرڈرز 399.13 ملین ڈیڈ ویٹ ٹن تک پہنچے ، جو کہ سال بہ سال 64.8 فیصد کا اضافہ ہے۔ چین کی جہاز سازی کی صنعت میں مکمل آرڈرز ، نئے حاصل کردہ آرڈرز اور زیرِ تکمیل آرڈرز کا تناسب عالمی مارکیٹ میں بالترتیب 63.6 فیصد، 81.8 فیصد اور 72.4 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔
Trending
- چینی بحریہ کے 48ویں حفاظتی دستے نے خلیجِ عدن میں حفاظتی مشن مکمل کر لیا
- جرمن صدر چین کا سرکاری دورہ کریں گے، چینی وزارتِ خارجہ
- چینی صدر کی زیرصدارت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے اجلاس کا انعقاد
- چین کے انوویشن انڈیکس میں 2025 میں 6.4 فیصد کا اضافہ
- چین کی جہاز سازی کی صنعت عالمی سطح پر مسلسل سرفہرست
- چینی صدر کی شی زانگ میں سرچ اینڈ ریسکیو کے عمل میں جانی نقصان کو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش پر زور
- سلامتی کونسل کی اصلاحات کو ترقی یافتہ ممالک کی ضرورت سے زیادہ نمائندگی کے مسئلے کو حل کرنا چاہیئے، چین
- چین کے شی زانگ علاقے میں 7.0 شدت کا زلزلہ، 16 افراد جاں بحق، 54 زخمی
- چین کانگو تعلقات کی ترقی کے لئے اہم سیاسی بنیاد موجود ہے، چینی وزیر خارجہ
- پارٹی کی مضبوط تعمیر، چین کا سب سے بڑا اہم کام ہے، چینی میڈیا