بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر جرمنی کے صدر فرانک والٹر شٹائن مائر 27 سے 31 اکتوبر تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے معمول کی پریس کانفرنس میں بتایا کہ جرمن صدر کا یہ تقریباً آٹھ سال بعد چین کا پہلا دورہ ہوگا۔ دورے کے دوران صدرِ مملکت شی جن پھنگ اور جرمن صدر کے درمیان بات چیت ہو گی ۔ بیجنگ کے علاوہ صدر شٹائن مائر صوبہ آن ہوئی کا بھی دورہ کریں گے۔ترجمان نے کہا کہ دنیا کی دوسری اور تیسری بڑی معیشتوں کی حیثیت سے چین اور جرمنی کے درمیان ہمہ جہت اسٹریٹجک شراکت داری کی صحت مند اور مستحکم ترقی دونوں ممالک کے مفادات کے مطابق ہے، جبکہ یورپ اور دنیا کی بھی اس سے توقعات وابستہ ہیں۔چین پرامید ہے کہ جرمنی کے ساتھ مل کر اس دورے کو ایک موقع کے طور پر لیتے ہوئے باہمی اعتماد کو مستحکم، تعاون کو مزید گہرا اور جدت کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی ، تاکہ چین۔جرمنی تعلقات کو مزید آگے بڑھایا جا سکے، چین۔یورپ تعلقات کی مستحکم ترقی کو فروغ دیا جا سکے اور دنیا میں مزید مثبت توانائی شامل کی جا سکے۔
Trending
- اصولوں سے عملی اقدامات تک، گلوبل گورننس کے لیے مزید قابلِ عمل حل درکار ہیں ، چینی میڈیا
- چین، گلوبل گورننس فورم(شیونگ آن) 2026 کا آغاز
- چینی بحریہ کے 48ویں حفاظتی دستے نے خلیجِ عدن میں حفاظتی مشن مکمل کر لیا
- جرمن صدر چین کا سرکاری دورہ کریں گے، چینی وزارتِ خارجہ
- چینی صدر کی زیرصدارت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے اجلاس کا انعقاد
- چین کے انوویشن انڈیکس میں 2025 میں 6.4 فیصد کا اضافہ
- چین کی جہاز سازی کی صنعت عالمی سطح پر مسلسل سرفہرست
- چینی صدر کی شی زانگ میں سرچ اینڈ ریسکیو کے عمل میں جانی نقصان کو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش پر زور
- سلامتی کونسل کی اصلاحات کو ترقی یافتہ ممالک کی ضرورت سے زیادہ نمائندگی کے مسئلے کو حل کرنا چاہیئے، چین
- چین کے شی زانگ علاقے میں 7.0 شدت کا زلزلہ، 16 افراد جاں بحق، 54 زخمی