بیجنگ :چینی بحریہ کا 48واں حفاظتی دستہ خلیجِ عدن میں بحری جہازوں کی حفاظت کا مشن کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد چین کے صوبہ شان دونگ کے شہر چھنگ داؤ کی ایک فوجی بندرگاہ پر واپس پہنچ گیا۔ اس دستے میں میزائل شکن تباہ کن جنگی جہاز تانگ شان، میزائل شکن فریگیٹ دا چھنگ اور جامع رسدی معاون جہاز تھائی ہو شامل تھے۔یہ دستہ گزشتہ سال 11 اکتوبر کو چھنگ داؤ سے روانہ ہوا تھا۔ 378 روزہ مشن کے دوران اس نے ایک لاکھ 50 ہزار ناٹیکل میل سے زیادہ کا فاصلہ طے کیا اور چین سمیت مختلف ممالک کے 423 بحری جہازوں کو بحفاظت ان کی منزل تک پہنچانے میں معاونت فراہم کی۔مشن کے دوران دستے نے مسلح کارروائی کے ذریعے یرغمالیوں کو چھڑانے اور ہیلی کاپٹروں کی دن رات پروازوں سمیت مختلف ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے خصوصی تربیتی مشقیں بھی کیں۔ علاوہ ازیں، اس نے جنوبی افریقہ اور پاکستان میں منعقدہ "پیس وِل 2026 بحری مشترکہ مشقوں اور چین۔پاکستان "اوشین گارڈین مشترکہ مشقوں میں شرکت کی۔چینی بحریہ کے اس دستے نے سیشلز کی آزادی کی 50ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ فوجی پریڈ میں بھی شرکت کی، جبکہ بنگلہ دیش، میانمار اور ملائیشیا کے دوستانہ دورے کیے۔ اس دوران عمان، کینیا اور سنگاپور سمیت متعدد ممالک کی بندرگاہوں پر تکنیکی ضروریات پوری کرنے کے لیے مختصر قیام بھی کیا۔
Trending
- اصولوں سے عملی اقدامات تک، گلوبل گورننس کے لیے مزید قابلِ عمل حل درکار ہیں ، چینی میڈیا
- چین، گلوبل گورننس فورم(شیونگ آن) 2026 کا آغاز
- چینی بحریہ کے 48ویں حفاظتی دستے نے خلیجِ عدن میں حفاظتی مشن مکمل کر لیا
- جرمن صدر چین کا سرکاری دورہ کریں گے، چینی وزارتِ خارجہ
- چینی صدر کی زیرصدارت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے اجلاس کا انعقاد
- چین کے انوویشن انڈیکس میں 2025 میں 6.4 فیصد کا اضافہ
- چین کی جہاز سازی کی صنعت عالمی سطح پر مسلسل سرفہرست
- چینی صدر کی شی زانگ میں سرچ اینڈ ریسکیو کے عمل میں جانی نقصان کو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش پر زور
- سلامتی کونسل کی اصلاحات کو ترقی یافتہ ممالک کی ضرورت سے زیادہ نمائندگی کے مسئلے کو حل کرنا چاہیئے، چین
- چین کے شی زانگ علاقے میں 7.0 شدت کا زلزلہ، 16 افراد جاں بحق، 54 زخمی