بیجنگ :امریکی فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن (ایف سی سی) نے ٹیسٹنگ لیبارٹریوں پر پابندیوں کو منظور کرنے کے حق میں ووٹ دیا، جس کے مطابق یکم دسمبر دوہزار اٹھائیس سے چین سمیت نام نہاد ” نان ریسیپروکل اکانومیز ” میں واقع ٹیسٹنگ لیبارٹریوں، ٹیلی کمیونیکیشن سرٹیفیکیشن باڈیز، اور لیبارٹری ایکریڈیٹیشن باڈیز کی اجازت پر پابندی لگا دی جائےگی اوران ” نان ریسیپروکل اکانومیز ” میں ایف سی سی سے متعلقہ ٹیسٹنگ، سرٹیفیکیشن، یا ایکریڈیٹیشن کا کاروبارمنع کیا جائےگا۔ 30 اکتوبر کو، چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ ایک عرصے سے، امریکی فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن نے دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چین کے خلاف بار بار پابندیوں کے اقدامات متعارف کرائے ہیں، جس سے چین کے مفادات اور دیگر متعلقہ تجارتی شراکت داروں کواور دونوں ممالک کے اقتصادی و تجارتی استحکام کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ چین اس پر شدید عدم اطمینان اور سخت مخالفت کا اظہار کرتا ہے اور اس کے جواب میں پہلے ہی جوابی اقدامات کر چکا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ عالمی اقتصادی ترقی اور صنعتی تعاون اور ڈویژن آف لیبر کے معروضی قوانین کو نظر انداز کرتا ہے اور انتظامی ذرائع سے مارکیٹ کے انتخاب میں مداخلت کرتا ہے جس سے بالآخر امریکی کاروباروں اور صارفین کے مفادات کو نقصان پہنچے گا۔ترجمان نے امید کا اظہار کیا کہ امریکہ مارکیٹ کے اصولوں کا احترام کرتے ہوئے متعلقہ اقدامات کو فوری طور پر واپس لے گا۔ بصورت دیگر،چین اپنے جائز حقوق و مفادات کے مضبوط تحفظ کے لیے مزید ضروری اقدامات کرے گا۔
Trending
- جاپانی شہریوں کی جاپانی حکومت کی عسکری توسیع اور آئینی ترامیم کی کوششوں کی مخالفت
- جمہوری مرکزیت کا نظام: اجتماعی دانش اور طاقت کو جمع کرتی چینی طرز حکمرانی کی حکمت
- جامع اور سخت پارٹی گورننس: کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کا دنیا کے لئے پیغام
- چین-یورپ تجارتی تعلقات مضبوط ہیں، صدر یورپی مرکزی بینک
- چین کی امریکی فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن کی جانب سے ٹیسٹنگ لیبارٹریوں پر پابندیوں کی مخالفت
- چین اور سوئٹزرلینڈ کا اقتصادی و تجارتی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- چین اور جرمنی عالمی معیشت کی مستحکم ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، چینی صدر
- پھنگ لی یوان اور جرمن صدر کی اہلیہ ایلکے بوڈن بینڈر کے درمیان چائے کی نشست
- کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے پانچویں کل رکنی اجلاس کا اعلامیہ
- ملک کی حکمرانی کے لیے پہلے پارٹی کی حکمرانی ضروری ہے، چینی صدر