بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی نے بیجنگ میں سی پی سی سے غیروابستہ شخصیات کے ساتھ ایک سمپوزیم منعقد کیا۔ اس موقع پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے جامع اور سخت پارٹی سیلف گورننس پر ثابت قدمی سے عمل درآمد سے متعلق بعض اہم امور کی قرارداد کے مسودے پر مختلف جمہوری جماعتوں کی مرکزی کمیٹیوں، آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کے ذمہ داران اور غیر جماعتی شخصیات کے نمائندوں کی آراء اور تجاویز سنی گئیں۔سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے سمپوزیم کی صدارت کی اور اہم خطاب کیا۔ جمعہ کے روزشی جن پھنگ نے زور دیا کہ ملک کی حکمرانی کے لیے پہلے پارٹی کی حکمرانی ضروری ہے اور ملک کو مضبوط بنانے کے لیے پہلے پارٹی کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ جتنے طویل عرصے تک حکمرانی کی جائے، جتنا زیادہ عرصہ امن و سکون میں گزرے اور ماحول جتنا زیادہ پیچیدہ ہو، اتنا ہی زیادہ خطرات کا احساس بڑھانا، امن کے دور میں بھی خطرات سے باخبر رہنا اور جامع اور سخت پارٹی سیلف گورننس پر ثابت قدمی سے عمل درآمد ضروری ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی مضبوط قائدانہ قوت رہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے ارکان وانگ ہو نینگ، چھائی چھی اور لی شی نے بھی سمپوزیم میں شرکت کی۔
Trending
- چین اور سوئٹزرلینڈ کا اقتصادی و تجارتی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- چین اور جرمنی عالمی معیشت کی مستحکم ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، چینی صدر
- پھنگ لی یوان اور جرمن صدر کی اہلیہ ایلکے بوڈن بینڈر کے درمیان چائے کی نشست
- کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے پانچویں کل رکنی اجلاس کا اعلامیہ
- ملک کی حکمرانی کے لیے پہلے پارٹی کی حکمرانی ضروری ہے، چینی صدر
- چین کی کمیونسٹ پارٹی کے پانچویں کل رکنی اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری
- کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کا بدعنوانی کے خلاف جامع اقدامات اور نگرانی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کا عزم
- جامع اور سخت پارٹی سیلف گورننس کا کلیدی پہلو عہدے داروں کے نظم و ضبط کو مضبوط بنانا ہے، چینی عہد یدار
- جاپان کے ٹی بی ایس ٹیلی وژن کو حیلے بہانے بنانے کے بجائے اپنی غلطی تسلیم کرکے اصلاح کرنی چاہیے، چینی میڈیا
- جاپانی ڈرامے ”ویونٹ“ میں چین کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی گئی، چینی میڈیا