پیرس اولمپکس کے اختتام پزیر ہونے سے قبل فرانس کے صدر میکرون نے ایلیسی پیلس میں چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا جس میں انہوں نے پیرس اولمپکس میں شاندار نتائج پر چینی کھلاڑیوں کومبارکباد دی۔پیر کے روز
اولمپکس کے مقابلوں میں چینی اور فرانسیسی کھلاڑیوں کی کارکردگی کے حوالے سے صدر میکرون نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چین دنیا میں کھیلوں کے دو بڑے ممالک میں سے ایک بن گیا ہے۔انہوں نے فرانس کے کھلاڑیوں کی شاندار کار کردگی پر بھی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سے فرانس کے عوام کو خوشی اور مستقبل کے لئے خواب حاصل ہوئے ہیں بالکل اسی طرح جیسے چین کے چیمپیئنز نے چینی عوام کو خوشی دی ہے ۔
فرانسیسی صدر نے کہا کہ اولمپک مقابلوں کے علاوہ بھی ان کا ملک کھیلوں سے محبت کرنے والا ایک ایسا ملک بننا چا ہتا ہے جس میں زیادہ سے زیادہ نوجوان کھیلوں میں حصہ لیں .انہوں نے کہا کہ اس وقت فرانس بڑی تعداد میں مڈل اسکولوں میں کھیلوں کی سہولیات فراہم کر رہا ہے اور ملک نے بنیادی ڈھانچہ تعمیر کر لیا ہے.
اولمپک کھیلوں کے ذریعے امن، دوستی اور یکجہتی کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر میکرون نے کہا کہ جب چینی صدر شی جن پھنگ فرانس آئے تو ہم نے گزشتہ اولمپکس کی وراثت پر خاص نظر ڈالی اور وہ خاص طور پر یہ نہیں بھولیں گے کہ اس میں 2022 کے سرمائی اولمپکس نے ایک اہم کردار ادا کیا، کیونکہ اس وقت واقعی ایک مؤثر ثالثی تھی اور ایک حقیقی جنگ بندی کا مشاہدہ کیا گیا تھا۔میکرون نے صدر شی جن پھنگ اور تمام چینی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اولمپک اور پیرالمپکس کے دوران جنگ بندی کے معاہدے کے حصول میں حصہ لیا۔
ایمانوئل میکرون نے کہا کہ فرانس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ووٹ دیا اور اقوام متحدہ نے یہ قرارداد منظور کی جس میں اولمپک گیمز کے دوران جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اولمپکس کے دوران جو سیاسی اقدامات اٹھائے گئے ہیں وہ اس حوالے سے حوصلہ افزا ہوں گے۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز