یوکرین کی فوج نے حال ہی میں روس کے علاقے کرسک اوبلاست پر حملہ کیا تھا۔ روس نے اس حوالے سے یہ دعویٰ کیا کہ یوکرینی فوج کے حملے میں 60 سے زائد شہری ہلاک ہوئے تھے اور روسی فوج نے یوکرینی فوج کے حملے کو روکتے ہوئے کرسک اوبلاست میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا تھا۔ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے ایک تقریر میں کہا کہ روس جنگ کو یوکرین کی سرزمین پر لایا اور اب اسے اپنے اقدامات کے نتائج کو دیکھنا چاہیے۔ امریکہ نے اس واقعے کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ اسے یوکرین کی فوج کے جارحانہ منصوبے کا پہلے سے علم نہیں تھا اور یوکرین کا یہ اقدام اضافی نہیں بلکہ جیت کے لیے ضروری اقدام تھا۔ امریکہ یوکرین کو روسی سرحد سے ہونے والے حملوں کا جواب دینے کے لیے امریکی ساختہ ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان سے جب اس حوالے سے چین کا موقف جانا گیا تو ترجمان نے کہا کہ چین کی اس ساری صورتحال پر توجہ ہے۔ یوکرین کے معاملے پر چین کا مؤقف مستقل اور واضح ہے، جس میں تمام فریقوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ صورتحال کو بہتر کرنے کے "تین اصولوں” کی پاسداری کریں، یعنی جنگ کو نہ بڑھائیں ،جنگ کی آگ دوسرے ممالک تک نہ پھیلائیں اور تمام فریقین جنگ کا سہارا نہ لیں .ترجمان نے کہا کہ چین عالمی برادری کے ساتھ روابط کو جاری رکھے گا اور بحران کے سیاسی حل کو فروغ دینے میں تعمیری کردار ادا کرے گا۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز