بیجنگ :چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے درخواست پر فرانس کے وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو کے ساتھ 10 نومبر کو ٹیلیفونک بات چیت کی۔اس موقع پر وانگ ای نے کہا کہ چین-فرانس تعلقات کو صحت مند اور مستحکم رکھنا دونوں ممالک اور بین الاقوامی برادری کے مفاد میں ہے۔ امید ہے کہ فرانس حقیقی معنوں میں ایک چین کے اصول کی پابندی کرے گا اور چین-فرانس تعلقات کی سیاسی بنیاد کو مضبوط رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ چین-یورپ تعلقات میں تعاون سے فائدہ ہے اور تصادم سے نقصان۔ یقین ہے کہ فرانس، یورپی یونین کے ایک اہم ملک کے طور پر اس میں تعمیری کردار ادا کرے گا۔ بارو نے کہا کہ فرانس ہمیشہ ایک چین کی پالیسی کا پابند رہا ہے، چین کے ساتھ اعلیٰ سطحی بات چیت برقرار رکھنا چاہتا ہے اور ساتھ مل کر کثیرالجہتی نظام کی حفاظت اور مشترکہ ترقی و خوشحالی کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فرانس یورپ-چین ڈائیلاگ اور تعاون بڑھانے کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ فریقین نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے انتخاب جیسے مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اسی روز، وانگ ای اور سلوواکیہ کے وزیر خارجہ یوراج بلانار کے ساتھ بیجنگ میں ملاقات ہوئی۔ وانگ ای نے کہا کہ چین چاہتا ہے کہ سلوواکیہ کے ساتھ مل کر سیاسی اعتماد کو مضبوط کیا جائے، تعاون کی صلاحیت کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے، اور چین-یورپ تعلقات کی صحت مند ترقی اور عالمی امن و استحکام میں کردار ادا کیا جائے۔ بلانارنے کہا کہ سلوواکیہ ہمیشہ چین کو اہم شراکت دار سمجھتا ہے اور چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تبادلہ اور تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔
Trending
- چین کی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر میں 150 سے زائد ممالک اور 30 سے زائد بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ شراکت داری
- چین کی بڑی مارکیٹ سےغیر ملکی سرمایہ کاری مزید مضبوطی سے جڑ سکتی ہے، چینی میڈیا
- چین-فرانس تعلقات بین الاقوامی برادری کے مفاد میں ہے، چینی وزیر خارجہ
- موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، چینی نائب صدر
- چین اور بلغاریہ کے درمیان تبادلے اور تعاون مستحکم انداز میں آگے بڑھے ہیں، چینی صدر
- چین اور پاکستان ہمہ موسمی تزویراتی تعاون کے شراکت دار ہیں ، چینی وزارتِ خارجہ
- چین اور ایران کے درمیان دیرینہ روایتی گہری دوستی ہے، چینی عہد یدار
- چین کا امریکہ میں تیارکردہ مصنوعات کی درآمدات پر عائد اضافی محصولات میں ایڈجسٹمنٹ کا اعلان
- چین میں سی پی سی کے اندر سخت نظم و ضبط اور دنیا کے لئے اشارہ نامی عالمی مکالمے کا متعدد ایشیائی ممالک میں انعقاد
- چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں تین نئے رجحانات