اسلام آباد: پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ جنریشن اسٹیشن میں چشمہ5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ڈوم کی کامیاب تنصیب کے ساتھ تعمیراتی کام میں اہم سنگ میل حاصل کر لیا۔اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چینی حکام اور متعلقہ اداروں کے دیگر اعلیٰ عہدہ دار اور نمائندگان بھی موجود تھے۔
پاکستان کے وزیراعظم نے پاکستان اور چین کے انجینئرز، تکنیکی ماہرین اور کارکنوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مقررہ وقت سے قبل اس اہم تعمیراتی مرحلے کی تکمیل کے لیے انتھک محنت کی۔ انہوں نے کہا کہ چشمہ5 منصوبہ پاکستان میں صاف اور اخراج سے پاک بجلی کی پیداوار کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے چینی شراکت داروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب پاک چین ہمہ موسمی دوستی اور اقتصادی، سلامتی اور ترقی کے شعبوں میں اسٹریٹجک تعاون کو وسعت دینے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ ہے۔
Trending
- ایشیا پیسیفک خطہ عالمی معیشت کی ترقی کا انجن ہے، سیکرٹری جنرل آسیان
- چینی وزیراعظم تھائی لینڈ کے سرکاری دورے پر بنکاک پہنچ گئے
- چین اور امریکہ کے دفاعی محکمے مختلف سطحوں پر تبادلے اور مکالمے کے حوالے سے رابطے اور ہم آہنگی برقرار رکھے ہوئے ہیں ،چینی وزارتِ دفاع
- چین اپیک رہنماؤں کی جانب سے شین زین اعلامیے کی منظوری کے حوالے سے پرامید
- اعلیٰ معیار کی پارٹی سازی کے ذریعے مختلف شعبوں میں نئی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں، چینی صدر
- چینی صدر اپیک کے تینتیسویں غیر رسمی سربراہی اجلاس اور متعلقہ سرگرمیوں میں شرکت کریں گے
- ایران کی مجلسِ خبرگانِ رہبری کا جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے سے دستبردار ہونے پر غور کا مطالبہ
- چین۔امریکہ تعلقات کو تقویت دینے والے ”سرچشمہ“ کو مسلسل رواں رکھنے کی ضرورت
- چشمہ5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر میں اہم سنگ میل، ڈوم کی تنصیب مکمل
- سن یات سین چین کے جمہوری انقلاب کے عظیم پیش رو تھے، چینی صدر