پیرس (سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ نے پیرس سے چائنا میڈیا گروپ کے صدر کے نام ایک خط بھیجا ، جس میں چائنا میڈیا گروپ کو پیرس اولمپکس کی نشریات میں زبردست کامیابی پر مبارکباد دی گئی اور نشریات میں شریک تمام کارکنوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔
تھامس باخ نےاپنے خط میں کہا کہ 2024 کے پیرس اولمپکس کامیابی سے اختتام پذیر ہوئے اور چائنا میڈیا گروپ نے اولمپک کھیلوں کے دوران نہایت اہم کردار ادا کیا ہے ، جس کی وجہ سے عالمی ناظرین کی تعداد ایک نئی بلندی پر پہنچ گئی۔ چائنا میڈیا گروپ کی مضبوط حمایت سے ہم نے مل کر دنیا بھر کے اربوں ناظرین تک اولمپک کھیلوں کی رسائی کو یقینی بنایا.چائنامیڈیا گروپ کی حمایت اور لگن کے بغیر موجودہ اولمپکس اتنی بڑی کامیابی حاصل کرنے کے قابل نہیں ہو سکتے تھے۔ تھامس باخ نے کہا کہ آئی او سی سی ایم جی کے عملے جیسے مخلص میڈیا شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے پر فخر محسوس کرتا ہے اور شکر گزار ہے۔ آئی او سی اور چائنا میڈیا گروپ کے درمیان شراکت داری اولمپک موٹو کی واضح عکاسی کرتی ہے ، جو "تیز تر، اعلی تر ، مضبوط تر اور زیادہ متحد” ہے۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز