ورلڈ یوتھ ڈیولپمنٹ فورم 2024 کے تحت تبادلہ سرگرمیاں چین کے شہر نان ننگ ، ہانگ چو ، چھونگ چھنگ اور چھانگ شا سمیت چار شہروں میں منعقد ہوئیں اور 130 سے زائد ممالک اور 20 سے زائد بین الاقوامی تنظیموں سے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے نمائندوں نے موضوعاتی سیمینارز، تبادلوں اور معائنوں، منصوبوں کے تعارف اور دیگر سرگرمیوں کے ذریعے عملی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے مشترکہ ترقی میں حصہ ڈالا ۔
کروشیا انرجی ٹرانزیشن پلیٹ فارم کے بانی اور سی ای او فلپ کوپوچینا کا کہنا ہے کہ چین دنیا کی سب سے بڑی قابل تجدید توانائی مارکیٹ ہے، اور مجھے امید ہے کہ چین اور دیگر ممالک کے نوجوانوں کے ساتھ دوستی بڑھے گی اور قابل تجدید توانائی پر مزید تعاون ہو گا.
انٹیلی جنٹ نظام سے آراستہ ، چھونگ چھنگ میں ایک سمارٹ آٹوموبائل فیکٹری تیزی سے کاروں کی اسمبلنگ کر رہی ہے. یہاں کا دورہ کرنے والے غیر ملکی نوجوانوں نے "میڈ ان چائنا” کی اختراعی طاقت کی بڑی تعریف کی۔
سلوواکیا ٹیکنالوجی کمپنی کے انجنیئر کرسٹین کرینا نے بتایا کہ ہم نے کوالٹی کنٹرول پر مصنوعی ذہانت کے اثرات دیکھے، اور عملے نے کہا کہ ہر 30 سیکنڈ میں، ایک کار کو درست طور پر اسمبل کیا جا سکتا ہے، جو بہت متاثر کن ہے.
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز