رواں سال جنوری سے جولائی تک چین میں بندرگاہوں میں داخل ہونے اور جانے والے افراد کی تعداد 341 ملین رہی جو سال بہ سال 62.34 فیصد اور سرحد پار نقل و حمل کی گاڑیوں بشمول جہازوں، ٹرینوں اور گاڑیوں میں 52.09 فیصد کا اضافہ ہے۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق رواں سال کی پہلی ششماہی میں بیلٹ اینڈ روڈ سے وابسطہ ممالک سے تعلق رکھنے والے 10.66 ملین افراد کو مؤثر طریقے سے چین میں داخل ہونے اور چین سے جانے کی سہولت فراہم کی گئی جو سال بہ سال 1.6 گنا اضافہ ہے۔ اس سال ، بیجنگ ، شنگھائی ، گوانگ جو ، شینزین ، ہانگ چو ، شیا من ، چھنگ دو ، شی آن سمیت 9 حب ہوائی اڈوں میں ، 24 گھنٹے براہ راست ٹرانزٹ انسپکشن کے طریقہ کار پر عمل درآمد کیا گیا ۔ یہ پالیسی 7 ماہ سے زائد عرصے سے نافذ ہے ، اور 2 ملین سے زیادہ افراد نے براہ راست ٹرانزٹ انسپکشن سروس سے فائدہ اٹھایا ہے۔
اگلے مرحلے میں ، نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن ،امیگریشن مینجمنٹ سسٹم کی بہتری کے لئے مزید کوشش کرےگا اور مزید چینی کاروباری اداروں کو "باہر جانے” اور غیر ملکی سرمایہ کاری اور غیر ملکی کاروباری اداروں کو ” چین آنے ” میں مدد فراہم کرے گی ، اور اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے مؤثر طریقے سے خدمات انجام دے گی۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز