سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے "مغربی خطے کی بڑے پیمانے پر ترقی کے مزید فروغ اور ایک نیا ماڈل تشکیل دینے کے لئے متعدد پالیسیوں اور اقدامات” پر تبادلہ خیال کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں اصلاحات کو جامع طور پر گہرا کرنے اور چینی طرز کی جدید کاری کے اس راستے پر چلنے کی ضرورت پر زور دیا گیا جو علاقائی حقائق کے مطابق ہو۔ خصوصی اور فائدہ مند صنعتوں کو استحکام اور وسعت دینے ، سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کی صلاحیت کو بڑھانے کی کوشش کرنے اور روایتی صنعتوں کی تبدیلی اور اپ گریڈنگ کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ ایک خوبصورت مغربی خطے کی تعمیر کو مزید فروغ دینے ، ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام اور کنٹرول اور سبز اور کم کاربن کی ترقی کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی اجلاس میں زور دیا گیا ۔اجلاس میں کھلے پن پر مبنی معیشت کی سطح کو بلند کرنے ، توانائی کے وسائل کی ضمانت کو مضبوط بنانے اور صاف توانائی کے اڈوں کی تعمیر کے فروغ کو بھی ضروری مانا گیا .اس کے علاوہ نئی شہرکاری کی تعمیر اور دیہی علاقوں کی جامع احیا ء کی ٹھوس بنیادوں پر فروغ اور سرحدی علاقوں میں قومی اتحاد اور استحکام کے تحفظ کی ضرورت جیسے نکات بھی اجلاس میں بحث کا حصہ تھے ۔
اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ مربوط علاقائی ترقی کے مرکزی و سرکردہ گروپ کی مجموعی منصوبہ بندی اور کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانا چاہئے، متعلقہ محکموں کے اہداف میں پالیسی اقدامات کا مطالعہ کرنا چاہئے، مغربی خطے کی حکومتوں کو منصوبے کے تمام امور کو حقیقی انداز میں انجام دینا چاہئے اور مغربی خطے کی بڑے پیمانے پر ترقی میں ایک نیا باب لکھنے کی کوشش کرنا چاہئے۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز