چین-افریقہ تعاون فورم 2024 کے سربراہ اجلاس کے تعارف کے لئے چینی وزارت خارجہ نے چینی اور غیر ملکی میڈیا کے لئےایک بریفنگ کا انعقاد کیا۔ بریفنگ کے دوران نائب وزیر خارجہ چھن شیاؤ ڈونگ نے بتایا کہ رواں سال چین -افریقہ تعاون فورم 4 سے 6 ستمبر تک بیجنگ میں منعقد ہوگا جس میں چینی اور افریقی رہنما ” جدیدکاری کے فروغ کے لئے مل کر کام کرنے اور اعلی سطح پر چین-افریقہ ہم نصیب معاشر ے کی تعمیر” کے موضوع پر دوستی کا اشتراک ، تعاون پر تبادلہ خیال اور ” مستقبل پر بات کریں گے۔
چھن شیاؤڈونگ نے کہا کہ چین اور افریقہ کے درمیان طے شدہ معاہدے کے مطابق سمٹ میں "اعلامیہ "اور” ایکشن پلان ” سمیت دو اہم دستاویزات کو اپنایا جائے گا، تاکہ جدید کاری کو مشترکہ طور پر فروغ دینے اور اعلیٰ سطح پر چین افریقہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر جیسے اہم معاملات پر باہمی اتفاق رائے کو مستحکم کیا جاسکے اور اگلے تین سالوں میں چین اور افریقہ کے درمیان اعلیٰ معیار کے تعاون کے نفاذ کی راہ ہموار کی جاسکے۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز