بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی صدر شی جن پھنگ نے چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز 2024 کو ایک تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔جمعرات کے روز صدر شی نے کہا کہ سی آئی ایف ٹی آئی ایس چین کی سروس انڈسٹری اور سروس ٹریڈ کی اعلی معیار کی ترقی کی واضح عکاسی کرتا ہے ، اور اس نے کھلی عالمی معیشت کی تعمیر میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔ چین اعلی ٰ سطحی اوپننگ اپ کے ذریعے اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینا، اعلیٰ سطح کے اوپننگ اپ کے نظام اور میکانزم کو بہتر بنانا، خدمات میں جدت طرازی اور تجارت میں اضافہ کرنا، بین الاقوامی اعلیٰ معیار کے معاشی اور تجارتی قوانین کے ساتھ فعال طور پر ہم آہنگ ہونا، سروس مارکیٹ کے کھلے پن کو منظم انداز میں وسعت دینا، سروس انڈسٹری کے لیے اوپننگ پلیٹ فارم کو بڑھانا اور ایک فرسٹ کلاس کاروباری ماحول کی تخلیق جاری رکھے گا جو مارکیٹ کے اصولوں ، متعلقہ قوانین و ضوابط پر مبنی اور بین الاقوامی ہو۔اپنے پیغام میں صدر شی نے کہا کہ چین اقتصادی عالمگیریت کے عمومی رجحان کی پیروی کرنے ، مواقعوں کا اشتراک کرنے ، تعاون پر تبادلہ خیال کرنے اور عالمی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور تمام ممالک میں لوگوں کی فلاح و بہبود کو بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے دوسرے ممالک کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔
Trending
- چین، چوتھے "لیانگ چو فورم” کا ہانگ چو میں آغاز
- ایک عالمی سروے میں 90 فیصد جواب دہندگان نے یاسوکونی شرائن کو "جنگی مجرموں کا مزار” قرار دے دیا،چینی میڈیا
- چین مونٹی نیگرو کی حکومت کی جانب سے ایک چین کے اصول پر ثابت قدمی سے عمل درآمد کو سراہتا ہے، چینی وزیر خارجہ
- چینی وزیراعظم تاجکستان کے سرکاری دورے پر دوشنبے پہنچ گئے
- یورو زون میں افراطِ زر 3 سال کی بلند ترین سطح پر ہے ، صدر یورپی مرکزی بینک
- دریائے لان زانگ کے کنارے چین، لاؤس، میانمار اور تھائی لینڈ کے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی فلمی شام
- چین، دریائے یانگسی ڈیلٹا انٹرنیشنل یوتھ فلم ویک کا آغاز
- چین کا جاپانی حکمرانوں کی جانب سے یاسوکونی شرائن کی زیارت کو تاریخی انصاف کی توہین قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کا اظہار
- چین، کینٹن فیئر مسلسل جدت برقرار رکھے ہوئے ہے، چینی میڈیا
- چین ازبکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے کا خواہاں ہے ، چینی وزیراعظم