بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چائنا میڈیا گروپ اور وزارت زراعت و دیہی امور نے بیجنگ میں اسٹریٹجک تعاون کے فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے۔وزارت زراعت اور دیہی امور کے وزیر ہان جون اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب میں شرکت کی۔
ہان جون نے کہا کہ وزارت زراعت و دیہی امور دیہات اور کسانوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لئے سی ایم جی کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرے گی۔ دونوں فریق زراعت، دیہات اور کسانوں کی پالیسی اور تجربات پر مزید رپورٹس پیش کریں گے اور متعلقہ پالیسی کی بروقت تشریح کریں گے۔
شین ہائی شیونگ نے کہا کہ سی ایم جی وزارت زراعت و دیہی امور کے ساتھ رپورٹس کے حوالے سے رابطہ کاری کے میکانزم کو بہتر بنائے گا، زراعت، دیہات اور کسانوں کے شعبوں میں چینی طرز کی جدیدکاری کے حقیقی حالات کو واضح طور پر پیش کرے گا، اور زرعی جدیدکاری کو فروغ دینے میں مزید کردار ادا کرے گا
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز