بیجنگ (نمائندہ خصوصی) نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن نے اعلان کیا ہے کہ 17 دسمبر سے ٹرانزٹ ویزا فری پالیسی کو مکمل وسعت دینے اور بہتر بنانے کی پالیسی میں توسیع کی جائے گی اور چین میں ویزا فری غیر ملکیوں کے قیام کا وقت 72 گھنٹے اور 144 گھنٹے سے بڑھا کر 240 گھنٹے (10 دن) کردیا جائے گا، اور ٹرانزٹ ویزا فری افراد کے لئے انٹری اور ایگزٹ پورٹس کے طور پر 21 نئی پورٹس کو شامل کیا جائے گا، اور قیام کی سرگرمیوں کے دائرے کو مزید بڑھایا جائے گا۔ روس، برازیل، برطانیہ، امریکہ اور کینیڈا سمیت 54 ممالک کے افراد، جو چین سے کسی تیسرے ملک (خطے) میں ٹرانزٹ کرنا چاہتے ہیں، 24 صوبوں (خود اختیار علاقوں اور بلدیاتی شہروں ) کے 60 ائیر پورٹس میں سے کسی سے بھی ویزا کے بغیر چین آ سکتے ہیں، اور مقررہ علاقوں میں 240 گھنٹے تک قیام کر سکتے ہیں. تاحال ان ممالک کے لئے ویزا فری خدمات فراہم کرنے والی پورٹس کی تعداد 39 سے بڑھا کر 60 کر دی گئی ہے
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز