بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کی وزارت دفاع کے ترجمان زانگ شیاؤ گانگ نے امریکہ کی جانب سے 2024 کی “چائنا ملٹری اینڈ سیکیورٹی ڈیولپمنٹ رپورٹ” کے اجراء پر بیان جاری کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ امریکی رپورٹ چین کی قومی دفاعی پالیسی کو مسخ کرکے نام نہاد “چینی فوجی خطرے” کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتی ہے، جس کی چین سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ہفتہ کے روز ترجمان کا کہنا تھا کہ چین ہمیشہ سے ثابت قدمی کےساتھ دفاعی نوعیت کی قومی دفاعی پالیسی پر عمل پیرا ہے جبکہ خود امریکہ نے اپنی فوجی برتری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے زبردستی “حکومت کی تبدیلی” جیسے منصوبوں کو فروغ دیا ہے اور “رنگین انقلابات” کو ہوا دی ہے، جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد ہلاک اور زخمی اور بےشمار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔حقائق نے ثابت کیا ہے کہ جنگ کا عادی امریکہ عالمی نظام کے لئے سب سے بڑا تخریب کار اور عالمی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔ امریکہ اپنی فوجی ترقی کا بہانہ تلاش کرنے اور رائے عامہ کو گمراہ کرنے کے لئے ہر سال اس طرح کی انتہائی گمراہ کن اور منافقانہ رپورٹیں تیار کرتا ہے۔چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ چین کے بارے میں اپنے غلط تصور کو درست کرے اور دونوں ممالک اور دونوں افواج کے درمیان تعلقات کی مستحکم اور صحت مندانہ ترقی کو فروغ دے۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز