بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے موزمبیق کے صدر فلپ جیسنٹو نیوسی کے نام ایک پیغام میں موزمبیق میں سمندری طوفان چیڈو کے باعث نقصانات پرافسوس کا اظہار کیا۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ انہیں سمندری طوفان چیڈو کے باعث جانی اور مالی نقصان کا سن کر دکھ ہوا ہے۔انہوں نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے گہری تعزیت اور متاثرین اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔چینی صدر نے مزید کہا کہ اس مشکل گھڑی میں، چینی عوام اور موزمبیق کے عوام مضبوطی سے ایک ساتھ کھڑے ہیں، چین آفت کے بعد کی تعمیر نو میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
Trending
- وزیرِاعظم شہباز شریف چین کے دورے پر ہانگ چو پہنچ گئے
- چین یونیسکو کے سب سے اہم شراکت داروں میں سے ایک ہے، ڈائریکٹر جنرل یونیسکو
- غیر ملکی ادارے 2026 اپیک چینی سال کے موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے کوشاں
- چین میں رواں سال کے ابتدائی چار ماہ میں 287.69 بلین یوان کی غیر ملکی سرمایہ کاری
- چین کا شین زو۔23 انسان بردار خلائی مشن اتوار کے روز روانہ کر نے کا اعلان
- سی ایم جی کے تیار کردہ خصوصی پروگراموں ”شی جن پھنگ کا ثقافت سے لگاؤ“ اور ”صدر شی کے خطوط “ کی سربیا میں نشریات کا آغاز
- چینی صدر کا صوبہ شانشی میں گیس دھماکے کے باعث جانی نقصان پر گہری تشویش کا اظہار
- چین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اعلیٰ سطح اجلاس منعقد کر نے کے لئے تیار
- چوتھی ”چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین پروموشن ایکسپو“ چین میں منعقد ہو گی