بیجنگ (نمائندہ خصوصی ) چین کے قومی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نومبر میں نامزد سائز سے بالا صنعتی اداروں کی آپریٹنگ آمدنی میں سال بہ سال 0.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ماہانہ آپریٹنگ آمدنی میں مسلسل دو ماہ سے اضافہ دیکھا گیا ہے اور ماہانہ بنیادوں پر صنعتی اداروں کے منافع میں کمی کی شرح کم ہو رہی ہے۔ صنعتوں کے لحاظ سے ، نومبر میں ، اعلیٰ درجے کی ، ذہین اور سبز مینوفیکچرنگ صنعتوں کے منافع میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا۔ان میں سے، اعلیٰ درجے کے سازوسامان کی مینوفیکچرنگ کی صنعت کے منافع میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ الیکٹرانک ڈیوائس مینوفیکچرنگ اور ایرو اسپیس سے متعلق سازوسامان کی مینوفیکچرنگ کے منافع میں سال بہ سال بالترتیب 41.1فیصد اور 14.3فیصد اضافہ ہوا۔ نومبر میں ، کنزیومر گڈز مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے منافع میں سال بہ سال 22.0فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، جس سے نامزد سائز سے بالا تمام صنعتی منافع میں 3.7 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
Trending
- چین، چوتھے "لیانگ چو فورم” کا ہانگ چو میں آغاز
- ایک عالمی سروے میں 90 فیصد جواب دہندگان نے یاسوکونی شرائن کو "جنگی مجرموں کا مزار” قرار دے دیا،چینی میڈیا
- چین مونٹی نیگرو کی حکومت کی جانب سے ایک چین کے اصول پر ثابت قدمی سے عمل درآمد کو سراہتا ہے، چینی وزیر خارجہ
- چینی وزیراعظم تاجکستان کے سرکاری دورے پر دوشنبے پہنچ گئے
- یورو زون میں افراطِ زر 3 سال کی بلند ترین سطح پر ہے ، صدر یورپی مرکزی بینک
- دریائے لان زانگ کے کنارے چین، لاؤس، میانمار اور تھائی لینڈ کے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی فلمی شام
- چین، دریائے یانگسی ڈیلٹا انٹرنیشنل یوتھ فلم ویک کا آغاز
- چین کا جاپانی حکمرانوں کی جانب سے یاسوکونی شرائن کی زیارت کو تاریخی انصاف کی توہین قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کا اظہار
- چین، کینٹن فیئر مسلسل جدت برقرار رکھے ہوئے ہے، چینی میڈیا
- چین ازبکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے کا خواہاں ہے ، چینی وزیراعظم