بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین کی جانب سے 7 امریکی فوجی اداروں اور متعلقہ سینئر مینیجرز کے خلاف جوابی اقدامات کرنے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے حال ہی میں ایک بار پھر چین کے تائیوان علاقے کو بڑے پیمانے پر اسلحہ فروخت کرنے کا اعلان کیا.جس نے ایک چین کے اصول اور تین چین۔امریکہ مشترکہ اعلامیوں کی سنگین خلاف ورزی کی، چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی، اور چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو شدید نقصان پہنچایا۔ ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کی جانب سے” فوجی طاقت کے ذریعے تائیوان” علیحدگی کی حمایت” صرف اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہوگی ۔ چین اپنی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔اطلاع کے مطابق عوامی جمہوریہ چین کے انسداد غیر ملکی پابندیوں کے قانون کی دفعات 3، 4، 5، 6، 9 اور 15 کے مطابق، چین نے 7 کمپنیوں اور ان کے متعلقہ سینئر مینیجرز کے خلاف جوابی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں انسٹو، ہڈسن ٹیکنالوجیز، سرونک ٹیکنالوجیز، ریتھیون کینیڈا، ریتھیون آسٹریلیا، آرکم اور اوشن انجینئرنگ انٹرنیشنل شامل ہیں۔مذکورہ بالا کمپنیوں اور افراد کی چین میں منقولہ اور غیر منقولہ املاک اور دیگر قسم کی املاک منجمد کیا جائےگا اور چین کی حدود میں تنظیموں اور افراد کو ان کے ساتھ متعلقہ لین دین، تعاون اور دیگر سرگرمیوں کی ممانعت ہو گی . اس فیصلے کا اطلاق 27 دسمبر 2024 سے ہو چکا ہے.
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز