بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں شنگھائی تعاون تنظیم کی چین کی گردشی صدارت کے دوران ایس سی او کے لوگو کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین “شنگھائی اسپرٹ” کا آغاز کرنے والا ملک ہے اور اس پر مضبوطی سے عمل درآمد کرتا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ ہم نے “عمل” کو صدارت کے کام میں کلیدی لفظ بنایا ہے۔ 2025 میں چین ایک دوستانہ، متحد اور نتیجہ خیز شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس اور 40 سے زائد ادارہ جاتی اجلاسوں کی میزبانی کرے گا۔اس کے علاوہ بڑے پیمانے پر تقریبات کی میزبانی کی جائے گی جیسے ایس سی او پولیٹیکل پارٹیز فورم، غربت میں کمی اور پائیدار ترقیاتی فورم، پیپل ٹو پیپل فرینڈشپ فورم.سسٹر سٹیز فورم، انٹرنیشنل انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو کے ساتھ ساتھ ثقافتی ایونٹس جیسے فلم فیسٹیول، ٹی وی فیسٹیول، آرٹ فیسٹیول، یوتھ انوویشن اینڈ انٹرپرینیورشپ مقابلہ، خطاطی مقابلہ، مجسمہ سازی کا مقابلہ وغیرہ۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز