بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کی جانب سے وانواتو کو 35 ٹن سامان کی حوالگی کی تقریب وانواتو کے ہوائی اڈے پر منعقد ہوئی ۔وانواتو کے وزیر اعظم سالوی اور وانواتو میں چینی سفیر لی منگ گانگ نے اس تقریب میں شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق امدادی سامان میں خیمے، فولڈنگ بیڈ، پانی صاف کرنے کے آلات، خوراک اور طبی سامان شامل ہے۔وزیر اعظم سلوی نے اس تقریب میں چین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایک نازک وقت میں چین کی مدد دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی کی عکاسی کرتی ہے۔ وانواتو اس بات کو یقینی بنائے گا کہ سامان جلد از جلد متاثرہ افراد میں تقسیم کیا جائے۔یاد رہے کہ 17 دسمبر 2024 کو جنوبی بحرالکاہل کے جزیرے ملک وانواتو کے پانیوں میں 7.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا ۔ زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت پورٹ ولا میں شدت سے محسوس کیے گئے اور اس سے متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا تھا.
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز