بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں بیجنگ میں انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کے تحقیقی مرکز کے قیام کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز بیجنگ میں اس تحقیقی مرکز کی نقاب کشائی کی تقریب منعقد ہوئی ۔وزیر خارجہ وانگ ای نےتحقیقی مرکز کی تختی کی نقاب کشائی کی اور تقریر کی۔ماؤ ننگ نے کہا کہ انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر سفارت کاری کے حوالے سے چینی صدر شی جن پھنگ کی سوچ کا ایک بنیادی تصور ہے ، اور یہ چین کی جانب سے اس سوال کا جواب ہے کہ “کس طرح کی دنیا کی تعمیر کی جائے اور یہ تعمیر کیسے کی جائے”۔یہ تصور جو چین سے شروع ہوا اور آج دنیا کو فائدہ پہنچا رہا ہے، ایک تجویز سے اتفاق رائے میں، اور ایک نقطہ نظر سے عمل میں تبدیل ہو گیا ہے، اور دنیا میں مثبت اور گہری تبدیلیوں کو فروغ دے رہا ہے اور تیزی سے ایک اہم پبلک پراڈکٹ بن رہا ہے.ترجمان نے کہا کہ انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کا تحقیقی مرکز ، انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے نظریاتی، پالیسی، بیانیہ اور ٹیلنٹ سپورٹ فراہم کرے گا.
Trending
- جرمنی میں”چائنا ان اسپرنگ ٹائم” عالمی مکالمے کا انعقاد
- چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے صدارتی فرمان پردستخط
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ کی رنگا رنگ پیشکشوں نے چہروں پر خوش گوار تاثرات بکھیر دیے
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / روبوٹ کنگ فو
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / رقص: شاہراہِ ریشم کی قدیم لے
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ کرتب بازی: بہار کی تصویر کشی
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ رقص: لے کے ساتھ قدم ملانا
- گھوڑے سے منسوب چینی نیا سال منانے کے لیے کئی ممالک میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ شان دار انداز میں نشر کیا گیا
- چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا کی نشریات