بیجنگ (نمائندہخصوصی)چینی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے اسپرنگ فیسٹیول کے دوران سفری رش پر ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ انفارمیشن کے مطابق 2025 کے اسپرنگ فیسٹیول کا سفری رش 40 دن کی مدت پر مشتمل ہو گا جو 14 جنوری کو شروع اور 22 فروری کو ختم ہو گا۔ مجموعی پیمانے کے لحاظ سے یہ توقع ہے کہ 2025 میں اسپرنگ فیسٹیول کے دوران لوگوں کی کراس ریجنل نقل و حرکت یکارڈ بلندی پر پہنچے گی ۔
محکمہ ٹرانسپورٹ سمیت دیگر محکموں کے تخمینوں کے مطابق، رواں سال کے اسپرنگ فیسٹیول کے دوران لوگوں کی کراس ریجنل نقل و حرکت کی تعداد 9 بلین تک پہنچنے کی توقع ہے ۔ ریلوے اور سول ایوی ایشن کے مسافروں کی تعداد بالترتیب 510 ملین اور 90 ملین سے تجاوز کرنے کی توقع ہے جو ریکارڈ بلندی ہو گی ۔
سفری ڈھانچے کے نکتہ نظر سے دیکھا جائے تو سیلف ڈرائیونگ سفر کی تعداد کے غالب رہنے کی توقع ہے جس کی تخمینہ تعداد 7.2 بلین دوروں کا ہے جو کہ معاشرے میں لوگوں کی کراس ریجنل نقل و حرکت کا تقریباً 80 فیصد حصہ ہے۔ ہائی وے ٹریفک کے حجم کی ایک دن کی بلند سطح کا بھی نیا ریکارڈ بننے کی توقع کی جا رہی ہے ۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز