بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چھیوشی میگزین کے شمارے میں چین کے صدر شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شا ئع ہو رہا ہے جس کا عنوان ہے “پارٹی کی جامع اور سخت حکمرانی کے نظام کو بہتر بنایا جائے”۔ہفتہ کے روز مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد سے ، چین نے پارٹی کی جامع اور سخت حکمرانی کو غیر متزلزل طور پر فروغ دیا ہے ، نظریاتی اختراعات ، عملی اختراعات اور ادارہ جاتی اختراعات کی سلسلہ وار کارمیابیاں حاصل کی ہیں ، اور پارٹی کی جامع اور سخت حکمرانی کا نظام تشکیل دیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی نوٹ کیا جانا چاہئے کہ پارٹی کے اندر کچھ واضح مسائل ابھی تک بنیادی طور پر حل نہیں ہوئے ہیں، انسداد بدعنوانی کی جدوجہد میں اب بھی کام کی گنجائش ہے اور نئے حالات اور نئے مسائل مسلسل ابھر رہے ہیں۔ مضمون میں پارٹی نظام کی جامع اور سخت حکمرانی کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ، جو عناصر میں مکمل ، افعال میں جامع ، سائنسی اور معیاری ، اور عمل میں موثر ہو ۔ مضمون میں پانچ پہلوؤں سے پارٹی نظام کی جامع اور سخت حکمرانی کی بہتری کے انتظامات بھی پیش کیے گئے ہیں جن میں تنظیمی ، تعلیمی ، نگرانی ، ادارہ جاتی اور ذمہ داری کے نظام شامل ہیں .
Trending
- چین، چوتھے "لیانگ چو فورم” کا ہانگ چو میں آغاز
- ایک عالمی سروے میں 90 فیصد جواب دہندگان نے یاسوکونی شرائن کو "جنگی مجرموں کا مزار” قرار دے دیا،چینی میڈیا
- چین مونٹی نیگرو کی حکومت کی جانب سے ایک چین کے اصول پر ثابت قدمی سے عمل درآمد کو سراہتا ہے، چینی وزیر خارجہ
- چینی وزیراعظم تاجکستان کے سرکاری دورے پر دوشنبے پہنچ گئے
- یورو زون میں افراطِ زر 3 سال کی بلند ترین سطح پر ہے ، صدر یورپی مرکزی بینک
- دریائے لان زانگ کے کنارے چین، لاؤس، میانمار اور تھائی لینڈ کے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی فلمی شام
- چین، دریائے یانگسی ڈیلٹا انٹرنیشنل یوتھ فلم ویک کا آغاز
- چین کا جاپانی حکمرانوں کی جانب سے یاسوکونی شرائن کی زیارت کو تاریخی انصاف کی توہین قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کا اظہار
- چین، کینٹن فیئر مسلسل جدت برقرار رکھے ہوئے ہے، چینی میڈیا
- چین ازبکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے کا خواہاں ہے ، چینی وزیراعظم