نیو یارک(نیوز ڈیسک) چینی نیشنل فلم بیورو، چائنا میڈیا گروپ، اور اقوام متحدہ چائنا بک کلب کے مشترکہ اہتمام سے ” نیژا گوز ٹو دی یونائیٹڈ نیشنز ” کے عنوان سے ایک خصوصی تقریب نیو یارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں منعقد ہوئی ۔اس تقریب میں اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیو ہاؤ لیانگ، اقوام متحدہ میں فرانس، روس، یونان اور تھائی لینڈ سمیت متعدد ممالک کے سفارتکاروں، اقوام متحدہ کے صدر دفتر کے ملازمین اور میڈیا کے نمائندوں سمیت 150 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔فلم کی نمائش کے موقع پر ہال میں کوئی نشست خالی نہیں تھی۔ خصوصی طور پر عارضی نشستوں کے علیحدہ انتظام کے باوجود بھی کئی افراد نے اس فلم کو کھڑے ہو کر دیکھا۔اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیو ہاؤلیانگ نے کہا کہ ” نیژا 2″ کی دنیا کے متعدد ممالک اور علاقوں میں نمائش نے چین اور دیگر ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلے کو فروغ دیا ہے۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز