بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کے وزیرخارجہ وانگ ای نے 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس کے دوران منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ صدر شی جن پھنگ کی رہنمائی میں چین نے سفارتی شعبے میں اہم پیش رفت حاصل کی ہے۔سربراہی سفارتی کاری چین کے سفارتی شعبے میں اعلیٰ ترین درجہ پر قائم رہتی ہیں۔ سال 2025 میں سربراہی سفارتکاری ایک نئے عروج تک پہنچے گی۔ گزشتہ ماہ میں صدر مملکت شی جن پھنگ نے ایشیائی سرمائی گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ رواں سال ہم چینی عوام کی جاپان مخالف مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی کامیابی کی 80ویں سالگرہ بھی شاندار طریقے سے منائیں گے اور شنگھائی تعاون تنظیم کی سلسلہ وار اہم سرگرمیاں منعقد کریں گے۔جمعہ کے روز وانگ ای نے مزید کہا کہ رواں سال میں بین الاقوامی صورتحال کو جیلنچز کا سامنا کرنا ہے۔ چین کی سفارتکاری ہمیشہ کی طرح تاریخ کی درست سمت کی طرف رہتی ہے اور بنی نوع انسان کی ترقی کے لیے خدمات سرانجام دیتی ہے۔ ہم اپنے یقین کی بدولت دنیا میں یقینی قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔چین اپنے ملک کے مفادات کی حفاظت کرے گا ، دنیا کے امن و استحکام کو برقرار رکھے گا، بین الاقوامی انصاف کو برقرار رکھنے اور عالمی مشترکہ ترقی کے لیے تعمیراتی کردار ادا کرے گا۔چین کھلے پن کو وسعت دیتے ہوئےمختلف ممالک کے ساتھ چینی طرز کی جدیدیت کے مواقع شیئر کرے گااور کثیرالجہتی آزاد تجارتی نظام کا تحفظ کرے گا۔ چین بین الاقوامی تعاون کا کھلا، جامع اور غیرامتیازی ماحول پیدا کرے گا اور مشترکہ مفادات اور کھلے پن کی حامل اقتصادی عالمگیریت کو فروغ دے گا۔
Trending
- چین، چوتھے "لیانگ چو فورم” کا ہانگ چو میں آغاز
- ایک عالمی سروے میں 90 فیصد جواب دہندگان نے یاسوکونی شرائن کو "جنگی مجرموں کا مزار” قرار دے دیا،چینی میڈیا
- چین مونٹی نیگرو کی حکومت کی جانب سے ایک چین کے اصول پر ثابت قدمی سے عمل درآمد کو سراہتا ہے، چینی وزیر خارجہ
- چینی وزیراعظم تاجکستان کے سرکاری دورے پر دوشنبے پہنچ گئے
- یورو زون میں افراطِ زر 3 سال کی بلند ترین سطح پر ہے ، صدر یورپی مرکزی بینک
- دریائے لان زانگ کے کنارے چین، لاؤس، میانمار اور تھائی لینڈ کے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی فلمی شام
- چین، دریائے یانگسی ڈیلٹا انٹرنیشنل یوتھ فلم ویک کا آغاز
- چین کا جاپانی حکمرانوں کی جانب سے یاسوکونی شرائن کی زیارت کو تاریخی انصاف کی توہین قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کا اظہار
- چین، کینٹن فیئر مسلسل جدت برقرار رکھے ہوئے ہے، چینی میڈیا
- چین ازبکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے کا خواہاں ہے ، چینی وزیراعظم